یڈیورپا شمالی کرناٹک علاقہ سے انتخاب لڑیں گے سابق وزیر اعلیٰ نے پارٹی کے فیصلہ پر مہر تصدیق ثبت کردی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2017, 10:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17/ستمبر(ایس او نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر وسابق وزیراعلیٰ بی ایس یڈیورپا  نے واضح کیاہے کہ وہ اپنے آبائی حلقہ شیموگہ ضلع شکاری پور کی بجائے شمالی کرناٹک سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ملیشورم کے پارٹی دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یڈیورپا نے یہ وضاحت کی اور اعتراف کیاکہ انہوں نے شمالی کرناٹک علاقہ سے انتخابات میں حصہ لینے رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگر شمالی کرناٹک سے مقابلہ کیا گیا تو پارٹی کے لئے 10 تا 12؍اضلاع میں آسانی ہونے کا اندازہ لگایا گیاہے۔ اس لئے وہاں کے رہنما دباؤ ڈال رہے ہیں اور اس سلسلہ میں وہ پارٹی قائدین کے فیصلہ کا احترام کریں گے۔ مسٹر یڈیورپا نے بتایاکہ وزیراعظم نریندرمودی کے جنم دن کے موقع پر آج ملک بھرمیں ’’سیوادیوس‘‘ منایا جارہاہے۔ اس لئے ریاست بھرمیں بھی صفائی کرنے کے علاوہ دیگر کئی پروگرامس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ شیشادری روڈ پر واقع گاندھی مجسمہ کی صفائی کرنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ لیکن وہاں کانگریس اسٹوڈنٹس ونگ کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیئے جانے کی وجہ سے صفائی کا پروگرام منسوخ کردیاگیا۔ اس کے علاوہ تمام پروگرامس حسب اعلان کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایڈی یورپا نے شہر میں بارش کی وجہ سے جن علاقوں میں نقصانات ہوئے ہیں وہاں کے مکینوں میں ہرایک خاندان کے لئے 10؍کلوچاول کے بیگس تقسیم کئے۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر لیڈر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...