شمالی کرناٹک سے انتخاب لڑنے سے یڈیورپا خوفزدہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th October 2017, 11:21 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے شمالی کرناٹک کے کسی اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے کے اعلان سے انحراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شکاری پور اسمبلی حلقہ سے ہی چناؤ میں حصہ لیں گے۔ ریاست کے طاقتور لنگایت طبقے کی طرف سے علیحدہ مذہب کا درجہ دینے کی مانگ کو دیکھتے ہوئے شمالی کرناٹک میں بی جے پی کے حق میں لنگایتوں کی گھٹتی ہوئی حمایت کے سبب یہاں اس خوف سے کہ یڈیورپا کو منہ کی کھانی نہ پڑے ، انہوں نے طے کیا ہے کہ وہ اپنے ہی حلقہ سے چناؤ میں حصہ لیں گے۔ آج یڈیورپا نے بتایاکہ مختلف پارٹی لیڈروں نے ان سے یہ کہا ضرور تھاکہ شمالی کرناٹک کے بادامی حلقہ سے چناؤ لڑیں، لیکن انہوں نے طے کیا ہے کہ شکاری پور حلقہ سے ہی چناؤ لڑیں گے۔ بعض وزراء اور اراکین اسمبلی کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپوں کے جواب میں اے سی بی کے چھاپوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یڈیورپا نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا ان چھاپوں کے ذریعہ انتقام لینا چاہتے ہیں یہ ان کے احمق ہونے کا ثبوت ہے۔ انکم ٹیکس افسران کے ٹھکانوں پر اے سی بی کے چھاپوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کے کسی بھی افسر پر چھاپے مارنے کا ریاستی حکومت کو کوئی اختیار نہیں ہے۔ یڈیورپانے کہا کہ آنے والے دنوں میں انکم ٹیکس کے افسران ریاست کے اور بھی وزراء کے ٹھکانوں پر چھاپے مارنے والے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔