اراضی ڈی نوٹی فکیشن کیس میں یڈیورپا کو عبوری راحت ،ہائی کورٹ میں سماعت تک سابق وزیراعلیٰ کو گرفتار نہیں کیاجائے گا: اے سی بی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 12:16 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍ اگست(ایس او نیوز)سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کو آج اس وقت راحت ملی جب شیورام کارنت لے آؤٹ کی اراضی ڈی نوٹی فائی کرانے کے معاملے میں کل ہی حاضر ہونے کا نوٹس جاری کرنے والی انسداد کرپشن بیورو نے ہائی کورٹ میں اس معاملے کی سماعت کو دیکھتے ہوئے حاضری کا نوٹس واپس لے لیا اور اس معاملے کی سماعت کیلئے 28 اگست کی تاریخ طے کی۔ اس سلسلے میں انسداد کرپشن بیورو نے ہائی کورٹ کے اگلے حکم تک کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی نوٹی فکیشن کے سلسلے میں اے سی بی کی طرف سے ان کے خلاف جو کارروائی شروع کی گئی ہے اسے رد کرنے کی گذارش کے ساتھ یڈیورپا ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں، جس کے سبب اے سی بی نے معاملے کو عدالت میں نمٹائے جانے تک یڈیورپا کو طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے بھی اس معاملے کی سماعت 28اگست کو مقرر کی ہے۔ جس کے بعد اے سی بی کی طرف سے اگلی کارروائی کی جائے گی ۔ساتھ ہی آج اے سی بی نے یڈیورپا کو جاری کئے گئے سمن واپس لینے اور عدالت میں اس ضمن میں فیصلے تک یڈیورپا کو گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ آج اس معاملے کی سماعت کے دوران یڈیورپا کی طرف سے معروف وکیل سی وی ناگیش نے عدالت کو بتایا کہ ایک ہی شکایت پر دو ایف آئی آر درج کرنے کی قانون میں گنجائش نہیں ہے۔ اے سی بی نے اس معاملے میں 16اور17اگست کو دو الگ الگ ایف آئی آر درج کئے ہیں ان دونوں کو رد کردیا جائے۔ اس سے پہلے چونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اسی لئے اس پر دوبارہ ایف آئی آر درج نہ کرنے کی واضح ہدایت دی ہے، لیکن اے سی بی نے معاملے کی جانچ کے بغیر ایف آئی آر درج کیا ہے جو کہ سپریم کورٹ کی حکم عدولی ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق اے سی بی کو اس معاملے کی جانچ دو ماہ میں مکمل کرنی چاہئے تھی، لیکن دو ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اے سی بی خاموش رہی اور اب اگست میں ایف آئی آر درج کیاگیا ہے جو سیاسی انتقام کا نتیجہ ظاہر ہوتاہے، اسی لئے عدالت اس ایف آئی آر کو مسترد کردے۔ مسٹر ناگیش نے عدالت کو بتایا کہ شیورام کارنت لے آؤٹ کی زمین ڈی نوٹی فائی کرنے کا معاملہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اس سلسلے میں قطعی نوٹی فکیشن بھی جاری نہیں ہوا ہے، اسی لئے یڈیورپا کے خلاف مقدمہ ہی نہیں بنتا۔ مسٹر ناگیش نے اس سلسلے میں ڈی نوٹی فکیشن کے کیس میں ریاستی ہائی کورٹ کے پچھلے فیصلوں کے متعلق بھی جج اروند کمار کو آگاہ کرایا۔ ناگیش کے دلائل کوسننے کے بعد جسٹس اروند کمار نے اے سی بی کے وکیلوں کو ہدایت دی کہ پیر کے روز وہ اپنی طرف سے دلائل پیش کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...