یڈیورپا کو ریاست میں یو پی جیسے نتائج کی توقع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th April 2018, 5:09 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 7؍مارچ(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاستی اسمبلی کے نتائج اترپردیش کی مانند حیرت انگیز ہوسکتے ہیں۔ آج بی جے پی دفتر میں پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی عوام بی جے پی کے حق میں غیر متوقع نتائج سنانے والے ہیں۔ پارٹی نے 150 سیٹوں پر کامیابی کا نشانہ طے کیا ہے یہ نشانہ اگر عبور بھی ہوجائے تو تعجب کی کوئی بات نہیں ۔ اس کے لئے بی جے پی نے اپنی طرف سے جو حکمت عملی درکار ہے وضع کرلی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام 224 اسمبلی حلقوں میں پارٹی نے 16الگ الگ سروے کروانے کے بعد امیدواروں کی فہرست تیار کی ہے اور ہر سروے میں امیدوار کی جیت کے امتحانا ت کا جائزہ بغور لیا گیا ہے۔ یڈیورپا نے کہاکہ دو دن کے اندر پارٹی 140 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کردے گی۔ وزیراعلیٰ سدرامیا کے متعلق کچھ بھی کہنے سے انکار کرتے ہوئے یڈیورپا نے کہاکہ بہت جلد وہ اقتدار سے بے دخل ہونے والے ہیں اسی لئے ان پر تبصرہ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ سدرامیا خود اپنا چامنڈیشوری اور ورونا حلقہ چھوڑکر دوسرا حلقہ ڈھونڈ رہے ہیں ان پر کیا تبصرہ کیا جاسکتاہے۔ اس موقع پر سابق وزیر سریش کمار اور بی جے پی کے دیگر لیڈروں نے بھی اپنے خیالات ظاہر کئے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔