مخلوط حکومت کا کارنامہ افسروں کا تبادلہ ہے ریاستی حکومت زیادہ دن چلنے والی نہیں ہے:ایڈی یورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd September 2018, 11:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کسانوں کے قرضہ معافی اسکیم میں کوئی وضاحت نہیں ہے ، اب تک سرکاری حکمنامہ منظر عام پر نہیں آیا۔ اس طرح غیر واضح مبہم اقدام سے کسانوں کی الجھن سلجھ نہیں پائے گی۔یہ باتیں سابق ریاستی وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے باگل کوٹ کے مدھو ل میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے سو دن مکمل ہونے کے باوجود انتظامیہ میں پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ حکومت نے اب تک صرف افسروں کا تبادلہ کرنے کا کام کیا ہے ۔تبادلہ کارروائی کو ہی دھندہ بنا لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سدارامیا پھر ایک مرتبہ وزیراعلیٰ بننے کا خواب دن میں دیکھنے لگے ہیں، سدارامیا کی یہ خواہش پوری نہیں ہونے والی نہیں ہے ۔ اگر وہ لوک سبھا انتخاب میں مقابلہ بھی کریں تو ریاستی سیاست میں کوئی تبدیلی آنے والی نہیں ہے ، کانگریس اور جے ڈی ایس کے اراکین اسمبلی خود اس قسم کی باتیں کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کمار سوامی بھی کہنے لگے ہیں کہ جب تک اقتدار پر ہوں اچھے کام کروں گا۔ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لئے کوئی کسر نہیں کروں گا ۔ ان تمام باتوں سے واضح ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت زیادہ دن چلنے والی نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...