شیموگہ میں یڈیورپا اور ایشورپا کے حامیوں میں مارپیٹ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th January 2017, 8:23 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلور:17/جنوری(ایس او نیوز) سنگولی راینا برگیڈ کی تشکیل کے سبب ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا اور کونسل کے اپوزیشن لیڈر ایشورپا کے درمیان اختلافات دن بدن شدت اختیار کرتے ہی جارہے ہیں۔ بنگلور میں جہاں یہ دو لیڈر آپس میں نبرد آزما ہیں تو دوسری طرف شیموگہ میں آج ان دونوں کے حامیوں میں زبردست مارپیٹ کی نوبت آگئی۔ شیموگہ ضلع بی جے پی دفتر میں ضلع بی جے پی صدر ردرے گوڈا کی موجودگی میں ہی دونوں گروپوں کے درمیان چھڑی لفظی جھڑپ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی کی شکل اختیار کرلی۔ بتایاجاتاہے کہ کل ایک اخباری کانفرنس کے دوران یڈیورپا گروپ کے ایک لیڈر نے الزام لگایاتھاکہ ایشورپا گروپ کے لوگ غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں۔ اس پر ایشورپا کے حامیوں نے آج سخت اعتراض کیا۔ کل اخباری کانفرنس میں مقامی لیڈر نے مطالبہ کیاتھاکہ ایشورپا کے حامیوں کو فوراً پارٹی سے نکالاجائے۔آج ایشورپا کے حامیوں نے مطالبہ کیا کہ یڈیورپا کے حامی پرشوتم کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔اسی بات کو لے کر دو گروپوں میں لفظی جھڑپ شروع ہوئی اور بعد از اں ہاتھا پائی کی نوت آگئی۔ اس دوران شیموگہ ضلع کے سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی آئینور منجوناتھ نے کے ایس ایشورپا پر رکیک حملہ کرتے ہوئے کہاکہ جنتادل (ایس) سے ملی بھگت کے نتیجہ میں ایشورپا نے سنگولی راینا برگیڈ کا قیام کیا ہے۔ان کا مقصد صرف یہی ہے کہ یڈیورپا کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکا جائے۔ منجوناتھ نے کہا کہ ایشورپا مفاد پر ستی کی سیاست پر اتر آئے ہیں۔ جنتادل (ایس) سے خفیہ سودے بازی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کی سازش میں ایشورپا اہم آلہئ کار بن گئے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔