انتخابات تک ودھان سودھا کو تالالگادیا جائے، ضمنی انتخابات کی طرف حکومت کی مکمل توجہ سے یڈیورپا ناراض

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th October 2018, 12:42 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍اکتوبر(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے پانچ حلقوں کے ضمنی ا نتخابات کے لئے وزراء اور حکمران اتحاد کے اراکین اسمبلی کو مکمل طور پر انتخابی مہم میں جھونک دئے جانے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ضمنی انتخابات نہیں ہوجاتے بہتر ہے کہ وزیراعلیٰ کمار سوامی ودھان سودھا کو تالالگادیں ۔ 

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام وزراء بشمول وزیر اعلیٰ کمار سوامی بلاری اور رام نگرم میں انتخابی مہم میں لگے ہوئے ہیں اسی لئے بہتر ہے کہ جب تک انتخابی عمل پورا نہیں ہوجاتا ، ریاست کے انتظامیہ کو معطل کردیا جائے۔انہوں نے کہاکہ شہریان اپنے مسائل حل نہ ہونے کے سبب پریشان ہیں ، جابجا اسکولوں اور کالجوں کے طلبا اور سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کررہے ہیں۔ لیکن حکومت ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ ریاست کے 100 سے زیادہ تعلقہ جات شدید خشک سالی کی لہر سے بدحال ہیں ، یہاں پر راحت رسانی کرنے کی بجائے وزیراعلیٰ کمار سوامی انتخابی سیاست میں مصروف ہیں ، کمار سوامی کو اگر یہی کرنا ہے تو بہتر ہے کہ انتخابات تک اقتدار کے مراکز کو بند کردینا چاہئے۔

ریاست کے انتظامیہ کو فعال بنانے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کی تنقیدوں کو مشوروں کے طور پر اپنا کر حکومت کو آگے بڑھنا چاہئے تھا، لیکن وزیراعلیٰ کمار سوامی یا ان کی کابینہ کے کسی وزیر نے اپوزیشن کے مشورے تو دور کی بات عوام کی مانگوں پر بھی توجہ نہیں دی ہے۔ یہ یقین ظاہر کرتے ہوئے کہ ضمنی انتخابات میں شیموگہ اور بلاری لوک سبھا حلقوں میں بی جے پی بھاری فرق سے جیت درج کرے گی۔ یڈیورپا نے کہاکہ حکمران اتحاد کو اس انتخاب میں متوقع کامیابی نہیں ملے گی۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا سے لے کر کمار سوامی ، سدرامیا بلکہ پوری کابینہ انتخابی میدان میں کود پڑی ہے ، لیکن اس کے بعد بھی حکمران اتحاد ان انتخابات میں متوقع جیت درج نہیں کرسکے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...