کرناٹک کے دو وزراء اعلیٰ کی حلف برداری تقاریب کے لئے 59 لاکھ روپئے خرچ آرٹی آئی کارکن کے ذریعہ ہوا حیرت انگیز انکشاف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th July 2018, 11:29 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،8؍ جولائی (ایس او  نیوز) کرناٹک کے دو وزراء اعلیٰ کی حلف برداری کیلئے 59 لاکھ روپئے خرچ ہوئے ہیں ۔ حال ہی میں منعقدہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں زیادہ سیٹیں حاصل کرنے والی بی جے پی نے اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بی ایس ایڈیورپا کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔راج بھون میں بی ایس ایڈی یورپاکی حلف برداری ہوئی ۔ اکثریت ثابت نہ ہونے پرایڈی یورپا نے وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا اور کرناٹک میں کانگریس ۔ جے ڈی ایس کی قیادت میں مخلوط حکومت بنی ۔ اس کے بعد ودھان سودھا کے احاطے میں ایچ ڈی کمار سوامی نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا ۔ صرف 6 دنوں میں شہر میں دو حلف برداری کی تقاریب منعقد ہوئی ۔

آرٹی ای کارکن ٹی نرسمہا مورتی کے مطابق 17مئی کو بی ایس ایڈی یورپا نے راج بھون میں جو حلف لیا اس کے لئے 16لاکھ 14ہزار 750 روپئے خرچ ہوئے جبکہ 23 مئی کو منعقدہ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور کی حلف برداری تقریب کے موقع پر 42 لاکھ 89 ہزار 940 روپئے خرچ ہوئے ہیں ۔ ٹی نرسمہامورتی کے مطابق بی ایس ایڈی یورپا کی چند منٹ کی حلف برداری کیلئے جو ڈیکوریشن کیا گیا تھا اس کیلئے 21,750 روپئے خرچ ہوئے جبکہ 15.93 لاکھ روپئے صرف اسنیکس کے لئے خرچ ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ بی ایس ایڈی یورپا نے حلف برداری کی تقریب سادہ طریقہ سے منائی تھی جبکہ ایچ ڈی کمار سوامی کی تقریب میں اے آئی سی سی لیڈرس راہول گاندھی اور سونیا گاندھی کے علاوہ این سی پی کے صدر شردپوار ، 5 مختلف ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور کئی اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں نے شرکت کی تھی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔