ایڈی یورپا ۔ ایشورپا کے درمیان اختلاف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2018, 11:24 AM | ریاستی خبریں |

میسورو،21؍اگست (ایس او نیوز) سٹی کارپوریشن انتخابات میں حصہ لے رہے امیدواروں کو بی جے پی ٹکٹ دلانے کے معاملے کو لے کر ایڈی یورپا اور ایشورپا کے درمیان اختلاف سامنے آئے ہیں۔

میسورواور چامراج نگر کی نگرانی کی ذمہ داری سنبھال رہے ایشورپا ایک ہفتہ قبل ہی میسور پہنچ کر پارٹی کی تنظیم میں لگے ہوئے ہیں اور پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ و بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا کے حامیوں کو نظر انداز کرکے اپنے حامیوں کو بی فارم دئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے ایڈی ریورپا کے حامیوں نے برہمی ظاہر کی ہے۔ اس معاملے کو لے کر میسور پہنچے ایڈی یورپا نے پارٹی لیڈروں کا اجلاس طلب کیا اور بات چیت کی۔

اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی بلدی اداروں کے انتخابات میں وہ کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کریں گے۔ اروند لمباولی کی قیادت میں امیدواروں کے انتخاب کی کارروائی جاری ہے، کروبا سماج سمیت دیگر سبھی طبقات کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...