پٹرول ۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے اپوزیشن پارٹیاں سڑکوں پر اتریں: یشونت سنہا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th September 2018, 12:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی5ستمبر (یوا ین آئی) پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کے سلسلے میں مودی حکومت پر حملے تیز ہو گئے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت سابقہ حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے مسٹر یشونت سنہا نے اپوزیشن پارٹیوں سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف سڑکوں پر اترنے کی اپیل کی ہے ۔

مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے لئے سابق مرکزی وزیر مسلسل حملے کر تے رہے ہیں۔

انہوں نے منگل کو ٹوئٹر پر لکھا کہ "پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل بڑھوتری ہو رہی ہے اور ایندھنوں کے دام روزانہ نئے ریکارڈ پر پہنچ رہے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں سڑکوں پر کیوں نہیں اتر رہی ہیں؟ انہیں کس بات کا انتظار ہے ؟ خیال رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کے دام مسلسل دسویں دن بڑھتے ہوئے نئے ریکارڈ پر پہنچ گئے ہیں۔

دہلی میں پٹرول کی قیمت80روپے کے قریب پہنچ گئی ہے تو ممبئی میں یہ 86 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اس سے قبل قومی جمہوری محاذ(این ڈی اے ) کے اتحادی جنتا دل یو نائٹیڈ کے سکریٹری جنرل کے سی تیاگی نے بھی ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر فوری طور پر روک لگانے کے لئے وزیر اعظم سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مسٹر کے سی تیاگی نے کہا ہے کہ محصولات میں کٹوتی کی جانی چاہئے اور اس طرح کا نظام بنایا جانا چاہئے جس سے مستقبل میں بھی قیمتوں کو بڑھنے سے روکا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابی سال ہے اور حکومت کو عوام کو راحت دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ اپوزیشن پارٹیاں پٹرول ۔ڈیزل کی قیمتوں کو انتخابی ایشو نہ بنا پائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...