مہاراشٹر میں کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ کر رہے یشونت سنہا کو ملاوزرائے ا علیٰ کا ساتھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th December 2017, 8:11 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 5؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے سینئر لیڈر یشونت سنہانے مہاراشٹر کے اکولا میں باغی تیور اپناتے ہوئے اپنی ہی پارٹی کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔رات انہیں مہاراشٹر پولیس نے اس وقت حراست میں لے لیا، جب وہ ودربھ علاقے کے کسانوں کے تئیں حکومت کی’بے رخی‘کی مخالفت کر رہے تھے۔سینکڑوں کسانوں کے ساتھ سنہا اکولا ضلع کلکٹر کے دفترکے باہرکپاس اورسویابین پیدا کرنے والے کسانوں کے تئیں حکومت کی مبینہ بے رخی کی مخالفت کر رہے تھے۔یشونت سنہاکوحالانکہ حراست میں لیے جانے کے کچھ دیر بعد ہی چھوڑ دیا گیا اور وہ واپس پھر مظاہرہ پر بیٹھ گئے۔ابھی یشونت سنہا کو اپوزیشن کے دووزرائے اعلیٰ کی حمایت ملی ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے ٹویٹ کرکے سنہاکی حمایت کی ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیاکہ میں سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا جی کے جیل جانے کے بارے میں سن کر فکر مند ہوں۔میں اپنے رہنما دنیش ترویدی کو ان سے ملنے کے لئے بھیجوں گی۔وہ کسانوں کی حق کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ انہیں ہماری مکمل حمایت ہے۔وہیں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیاکہ یشونت سنہاجی کو کیوں گرفتار کیا گیا۔انہیں جلد سے جلد رہا کیا جانا چاہئے۔سابق وزیر خزانہ نے منگل دوپہر کو کہا کہ ہم نے یہاں رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس ہمیں جہاں لے جائے گی، ہم وہاں جائیں گے، لیکن اس وقت تک ہمارے تمام مطالبات مکمل ہو جانا چاہئے ،مظاہرہ جاری رہے گا۔یشونت کے مطابق منگل کی صبح تک ان کی اپنی پارٹی کے رہنماؤں یا پھر مہا راشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ نہ ہی وہ میرے پاس آئے اور نہ ہی میں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...