بی جے پی کوزبردست جھٹکا، یشونت سنہا کا پارٹی سے تمام تعلقات ختم کرنے کا باضابطہ اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd April 2018, 12:14 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ ،21اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی سے ناراض اور مرکزی حکومت کے مخالفین آج پٹنہ میں ایک اسٹیج پر جمع ہوئے ہیں۔ اس پروگرام کی قیادت یشونت سنہا کررہے ہیں۔ یشونت سنہا نے راشٹر منچ سے بی جے پی سے تمام تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یشونت سنہا نے کہا کہ میں بی جے پی سے اپنے تمام تعلقات ختم کرتا ہوں اور آج اس منچ سے اس کا اعلان کرتا ہوں۔یشونت سنہا نے کہاکہ میں آج کے بعد کسی پارٹی کے ساتھ نہیں رہوں گا اور نہ ہی کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی رشتہ رکھوں گا۔ آج ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے، جن لوگوں نے جمہوریت کو خطرے میں ڈالا ان طاقتوں کو ہم ختم کردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پٹنہ میرا شہر ہے، آج سے چار سال پہلے ہی میں سرگرم سیاست سے ریٹائر منٹ لے چکا ہوں، میں انتخابی سیاست سے خود کو الگ کرلیا ہے۔ ایسے میں لوگوں نے سمجھا کہ میرا بھی دھڑکنا بند کردیا ہے، لیکن جب ملک کی بات آئے گی تو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لوں گا۔ ملک کے سوال پر ہی میں نے راشٹر منچ کا قیام کیا ہے اور یہ منچ سیاسی منچ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ فی الحالف ملک کی حالت مایوس کن ہے اور ایسے میں اگر آج ہم خاموش رہے تو آنے والی نسل قصور وار ٹھہرائے گی۔یشونت سنہا نے کہاکہ بہار نے بڑی تحریکیں پیدا کی ہیں۔ مرکزی حکومت پر یشونت سنہا نے حملہ کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن اتنا چھوٹا کبھی نہیں رہا، لیکن حکومت ہند نے منصوبہ بند طریقے سے پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیا۔ گجرات الیکشن کے سب سیشن کو چھوٹا کر دیا گیا۔ سیشن نہیں چلنے سے حکومت بہت خوش تھی۔ حکومت نے عدم اعتمادکی تجویز کے سبب سیشن نہیں چلنے دیا۔اس سمینار میں بی جے پی ممبرپارلیمنٹ شتروگھن سنہا، بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو، شرد یادو اور جے ڈی یو کے ناراض لیڈر اودے نارائن چودھری بھی شرکت کررہے ہیں۔ جلسے میں کانگریس، آرجے ڈی، عام آدمی پارٹی اور سماجوادی پارٹی سمیت بی جے پی اور جے ڈی یو کے ناراض لیڈروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ یشونت سنہا اس سے قبل بھی مسلسل بی جے پی پر حملہ بولتے رہے ہیں، ایسے میں پٹنہ میں ان کی قیادت میں بلائی گئی یہ میٹنگ مستقبل کے سیاسی نقطہ نظر سے کافی اہم سمجھی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی ...

پی ایم مودی و امیت شاہ کی بھی جانچ ہونی چاہئے: جے رام رمیش

تامل ناڈو میں کانگریس کے لیڈر و ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی چیکنگ کا معاملہ طول اب پکڑتا جا رہا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا ہے کہ راہل گاندھی ہی کیوں؟ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے ہیلی کاپٹر کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ تامل ...

بی جے پی اقتدار میں آئی تو آئین اور جمہوریت کو ختم کر دے گی، آگے الیکشن نہیں ہوں گے! ملکارجن کھرگے

انگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اگر بی جے پی غلطی سے دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو وہ ملک سے آئین اور جمہوریت کو تباہ کر دے گی اور مزید انتخابات نہیں ہوں گے۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کے امیدوار وکاس ٹھاکرے کی حمایت میں مہاراشٹر کے ناگپور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ...

وزیر اعظم مودی بدعنوانی سے نہیں لڑ رہے بلکہ حزب اختلاف کے رہنماؤں کا منہ بند کرنا چاہتے ہیں: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ الیکٹورل بانڈ اسکیم میں بی جے پی کی سب سے بڑی بدعنوانی سامنے آئی ہے۔ ’وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ اکیلے کرپشن سے لڑ رہے ہیں، وزیر اعظم مودی بدعنوانی سے نہیں لڑ رہے، بلکہ وہ اپوزیشن لیڈروں کو خاموش کرنا چاہتے ہیں۔‘ ...