یشسوینی اسکیم کو ختم کرنے کی کوشش قابل مذمت: وشواناتھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st February 2017, 12:21 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍فروری(ایس او نیوز) سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیرایچ وشواناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے عوام کی فلاح کیلئے رائج یشسوینی اسکیم کو ختم کرکے اسے واجپائی آروگیہ اسکیم میں ضم کرنے کی کوشش کی ہے۔آج میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ یشسوینی اسکیم ریاست کیلئے طرۂ امتیاز کی حامل ہے۔اس اسکیم کو ختم کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ یشسوینی طرز کی اسکیم ملک کی کسی بھی ریاست میں نہیں ہے۔ اگر اس اسکیم کو واجپائی آروگیہ یوجنا میں ضم کیاگیا تو اس سے کسی کوفائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ آر ایس ایس کی ذہنیت کے حامل کچھ آئی اے ایس افسران یشسوینی اسکیم کو ختم کرکے اسے واجپائی آروگیہ یوجنا میں ضم کرنا چاہتے ہیں۔وزیر صحت رمیش کمار کو ان افسران کا مشورہ خاطر میں نہیں لانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک یشسوینی اسکیم کیلئے فنڈز کی فراہمی میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے، پتہ نہیں ریاستی حکومت افسران کی باتوں میں آکر کیوں اس اسکیم کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے اگر افسران کی باتوں میں آکر یشسوینی اسکیم کو ختم کیا تو یہ ایک فلاحی اسکیم کا قتل کرنے کے مترادف ہوگا۔عوام کیلئے انتہائی مفید ثابت ہونے والی اسکیم کو غیر ضروری طور پر تاراج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پہلے ہی واجپائی آروگیہ شری اسکیم چلانے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ یشسوینی جیسی کامیاب اسکیم اگر اس ناکام اسکیم میں ضم کی گئی تو یہ اسکیم بھی بے مقصد ہوکر رہ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں جلد ہی وہ وزیر اعلیٰ سدرامیا اور وزیر صحت رمیش کمار کو ایک مکتوب روانہ کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...