یلاپور میں شراب کے نشے میں شوہرکے ہاتھوں بیوی کا قتل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th August 2017, 3:33 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

یلاپور 11؍اگست (ایس او نیوز) یلاپور تعلقہ کے گُولّا پورمیں شراب کے نشے میں دھت شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی واردات سامنے آئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شنکر اُنکل(۳۴سال) نامی شراب کے عادی شخص نے اپنی بیوی نِرملا (۲۶سال)کا گلا اسی کے ڈوپٹے سے بھینچ کر قتل کرڈالا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گلبرگہ کے رہنے والے شنکر اور نرملا ایک سال پہلے روزی روٹی کی تلاش میں گوُلا پور آکر بس گئے تھے۔میاں بیوی میں روزانہ جھگڑا اور ہنگامہ عام بات تھی۔ اس وجہ سے اس سے پہلے انہیں کرایے کے گھر سے خالی بھی کروایا گیا تھا۔ فی الحال یہ جوڑاجنتا کالونی میں واقع عثمان صاب نامی شخص کے مکان میں کرایے پر رہتاتھا۔ بتایا گیا ہے کہ حسب معمول آدھی رات کو شراب کے نشے میں بیوی سے جھگڑنے کے بعدشنکر نے بیوی کے ہی ڈوپٹے سے اس کا گلا بھینچ دیا اور بیوی کی ہلاکت سے بے خبر وہ کسی دوسرے شخص کے مکان پر چلا گیا۔ دوسرے دن جب آڑوس پڑوس والوں نے دیکھاتو نرملا گھر کے اندر بے ہوشی جیسی حالت میں پڑی ہوئی ملی۔ شنکر سے جب اس بار ے میں پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ نرملا نیند کی گولی کھاکر سو گئی ہے۔ پڑوسیوں کو شک ہونے پر انہوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کودی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور شنکرکو پولیس اسٹیشن لے جاکراس سے پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا ۔

بعد میں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے یلاپور تعلقہ اسپتال میں بھیج دیااور شنکر کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...