یلاپور کی گرامین وکاس بینک ڈکیتی کی ناکام کوشش :سائرن کا کمال ، چور فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th November 2017, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:30/ نومبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے امچگی میں واقع کرناٹکا وکاس گرامین بینک کی کھڑکی کی سلاخیں توڑ کرچوروں کی ٹیم بینک کےاندر گھس کر چوری کی کوشش ناکام ہونے کا واقعہ منگل کی دیر رات پیش آیاہے۔

نقاب پوش چوروں نے بینک کیشئیر چیمبر سے لگی کھڑکی کی تین سلاخیں توڑکرکے اندر داخل ہوئے ، چوروں نے شاطرانہ چال کا استعمال کرتے ہوئے سب سے پہلے بینک میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں پر گم ٹیپ لگایا ہے۔ اس کے بعد سیف لاکر کا دروازہ توڑنے کی کوشش کے دوران سائرن بجنے لگا۔ سائرن کی آواز بجتے ہی بینک کے پگمی کلکٹر بابو بھلوؤ اور مقامی عوام نے دوڑ کر بینک کی طرف آتے دیکھ کر چور وہاں سے فرار ہوگئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ رات 10بجے سے 30-12کے درمیان انجام دیاگیا ہے۔

چشم دید گواہوں کے مطابق بینک لوٹنے کی ناکا م کوشش میں 3نقاب پوش ملوث تھے۔ چوروں نے بینک کی 2الماریوں اور ڈرائیورس میں موجود کاغذات کو بکھرا کر پھینکا ہےلیکن بینک کی کوئی چیز چوری نہیں ہوئی ہے۔ صبح میں بینک پہنچی بینک مینجر سریکھا کوڈکنی نے پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔ اس کے بعد پی ایس آئی لکپا نائک نے عملے کے ساتھ بینک کا معائنہ کرتےہوئے چوروں کی تلاش کے لئے جاسوسی کتوں کو لے کر جال بچھایا ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...