انکولہ میں طوفانی ہواؤں اور موسلاھار بارش سے 5جانور ہلاک ، کئی املاک کو بھی نقصان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th September 2017, 10:05 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ :09/ستمبر (ایس اؤنیوز) تعلقہ کے سرحدی علاقوں کے ڈونگری گرام پنچایت حدود کے ملگام، ساتن بائیل، ہلولی ، بدرلی میں جمعرات کو ہوئی  تیز اور موسلادھار  بارش کے ساتھ ساتھ  طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں 5جانور ہلاک ہوگئے جبکہ کئی  گھروں، کھیتوں اور باغات کو بھی  نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

انکولہ تعلقہ کے ڈونگری گرام پنچایت کے ہلولی ،ملگام ، ساتن بائیل وغیرہ دیہات میں بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ۔ رام سدی شخص کے ملکیت والے گھر پر درخت گرنے سے پوراگھر منہدم ہوگیا۔ اسی طرح سویتا سبرائے سدی کے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے تو 5جانور ہلاک ہوئے ہیں۔ ایک گائے زخمی ہوئی ہے 2جانور لاپتہ ہوئے ہیں۔ علاقے میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہلولی سے ڈونگری جانے والی سڑک پر سیکڑوں درخت گرنے کی وجہ سے نقل وحمل میں کافی دقت پیش آرہی ہے۔ ڈونگری گرام پنچایت صدر گوپنا وئیدیا ، پی ڈی اؤ گریش نایک، محکمہ تحصیل ، باغبانی کے افسران عوامی نمائندوں کے ساتھ جائے وقوع کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...