یلاپور:21/ اگست (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے وجرلی پرائمری صحت عامہ مرکز ( اسپتال) میں پیر کی شام شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تو اسپتال کے اہم دستاویزات،سامان آگ کی نذر ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے وقت اسپتال میں کوئی بھی موجود نہیں ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔
یلاپور تعلقہ کے وجرلی نامی دیہات کے اسپتال میں پیر کی شام جب شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑکی تو اسپتال میں صرف دوائی تقسیم کرنےو الے منجو اکیلے تھے، آگ لگتے ہی منجو اسپتال سے باہر آکر لوگوں کو اطلاع دی تو بجلی کنکشن کاٹ دیاگیا اور پانی کے ذریعے آگ بجھانے میں کامیاب ہوئے۔
آگ لگنے سے اسپتال کی بائیومیٹرک مشین، اسکیانر، کمپیوٹردیگر اشیاء جل کر خاک ہوگئے ہیں۔ اندرون عمارت میں بجلی کنکشن کے پورے تار جل گئے ہیں البتہ دوائیاں اور فریجر مرکز آگ کی زد سے بچ گئے ہیں۔ چونکہ اسپتال میں عملہ نہیں تھا جس کی بنا کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ وجرلی گرام پنچایت آفیسر سنتوش بھنٹ، سکریٹری جی ایس پتریکر نے جائے وقوع پہنچ کر نقصانات کا جائزہ لیا ہے۔ راماکھنڈیکر، لکشمی وغیرہ موجود تھے۔