یلاپور:ماں کی محبت بھول کر سوتیلی ماں کی گود میں پناہ نہیں لینی ہے :بی جے پی میں شمولیت کو لے کر شیورام ہیبار کا صاف انکار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2017, 9:17 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:9/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ایک ماں کی پیار و محبت رکھنے والی کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر میں سوتیلی ماں کی گود میں پناہ لینا مجھے کبھی گوارہ نہیں کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار یلاپور کے رکن اسمبلی شیو رام ہیبار نے اپنے بی جےپی میں شامل ہونے کے متعلق چل رہی افواہوں کا انکار کرتےہوئے مندرجہ بالا بیان جاری کیا ہے۔

شیورام ہیبار نے کہاکہ کانگریس کے وزیراعلیٰ سدرامیا اور کابینہ کے دیگر وزراء کے ساتھ میرے بہترین تعلقات ہیں، میں اس دلی رابطے کو کبھی وداع کرنا نہیں چاہونگا۔ کانگریس حکومت کی طرف سے سب سے زیادہ امداد حاصل کرتے ہوئے یلاپور اور منڈگوڈ کی جنتی ترقی ہوئی ہے وہ پچھلے کبھی نہیں ہوئی تھی۔ میراحلقہ میری جیت کے لئے سیف زون ہے ، اگلی بار بھی کانگریس ہی اقتدار سنبھالنا یقینی ہونے کی بات کہی۔

اپنے ساتھی یلاپور کے پرمود ہیگڈے پارٹی سے زیادہ میری مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں،امیدہے کہ اب وہ وہاں صحت مند ہونگے۔ اگر اب میں بی جے پی میں شامل ہورہاہوں کہیں گے تو یہاں بھی میرے سکون کر برباد کرنے آرہاہے سوچتے ہوئے بیزار ہوکر اپنی صحت خراب کرلے گا، وہ وہاں صحت مندرہے اور اس کی تمام تمنائیں پوری ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔