یلاپور میں جانور سپلائی کے الزام میں سواری سمیت جانور ضبط :2گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st September 2018, 6:40 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور :21/ستمبر(ایس اؤ نیوز)غیرقانونی طورپر جانور سپلائی کرنے کے الزام میں یلاپور پولس نے 2لوگوں کو گرفتار کرتےہوئے 2بیل اور 2گائے سمیت کل 4جانور اور سواری ضبط کرنے کا واقعہ شہر کی قومی شاہراہ 63پرپیش آیاہے۔

مصدقہ خبر پر کارروائی کرتےہوئےیلاپور پولس نے قومی شاہراہ 63پر انکولہ سے ہبلی کی طرف روانہ بولیرو میاکسی ٹرک  کو روک کر تلاشی لی جس میں جانور کی غیر قانونی  سپلائی کرنے کا پتہ چلا ۔ پولس نے جانور اور سواری کو ضبط کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ جس کی جانور اور سواری سمیت  کل مالیت 4لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔ ملزموں کی شناخت کلگھٹگی ،ماچاپور کے مکین کلپا مادیوپا رام کوپا(27) اور نالگار کے مکین یوسف علاو الدین خان (41) بتائی گئی ہے۔ سی پی آئی ڈاکٹر منجوناتھ نایک اور پی ایس آئی چندرشیکھر ہری ہر نے جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔ معاملے کو لے کر یلاپور پولس تھانے میں کیس درج ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...