یلاپور  کے تیلنگار میں  چارے سے لدی لاری میں بھڑکی  آگ : ریاستی شاہراہ ایک گھنٹے تک بند

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th February 2019, 8:53 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:10؍فروری (ایس او نیوز)تعلقہ کے تیلنگار میں چارے سے لدی ہوئی لاری میں اچانک بھڑکی  آگ  کو مقامی عوام کے تعاون سے آگ پر قابو پانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جانوروں کا چارہ لے کر لاری کلگھٹگی سے تیلنگار کے متہکلو کو نکلی ہوئی تھی ۔ دراصل لاری میں چارے کے روپ میں جوار کے ڈنٹل لوڈ کئے گئے تھے۔ چلتی لاری میں لوڈ کیا ہوئے چارے کو بجلی تارچھو گئے تو آگ بھڑک اٹھی ۔ بھڑکتی ہوئی آگ کو عوام نے دیکھا تو گھڑوں وغیرہ میں پانی لاکر آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوئے۔جس کے لئے فائر برگیڈ نے بھی اپنا تعاون پیش کیا۔ اس کے بعد جے سی بی مشین  کی مدد سے لاری میں لدے ہوئے چارے کو نکالا گیا۔ اس واقعہ کی وجہ سے الکل ۔ کئیگا کی ریاستی شاہراہ قریب ایک گھنٹے تک بندرہی تو ٹرافک جام ہوگیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔