ہبلی :09/ستمبر (ایس اؤنیوز)گائیوں کو جنگل میں لے جاکر چرانے کے دوران اچانک بھالو کے حملہ کئے جانے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، واردات یلاپور تعلقہ وڈیہوکی دیہات میں پیش آیاہے۔
وڈیہوکی دیہات کے مکین رمیش ملیکی (50) شام کو اپنی گائیوں کو جنگل میں چرانے کے بعد گاؤں کی طرف لوٹ رہاتھا تو اچانک ایک بھالو نے اس پر حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں رمیش کے ہاتھ اور چہرے پر شدید زخم آئے ہیں۔ بھالو کے اچانک حملے سے رمیش نے چیخنا چلانا شروع کیا تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے بھالو کو وہاں سے بھگانے میں کامیاب ہوئے اس طرح زخمی رمیش کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔
یلاپور سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد رمیش کو اب ہبلی کے کمس میں داخل کیاگیا ہے۔ حملہ کی اطلاع فاریسٹ افسران کو ملی تو افسران نے اپنے عملے کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیااور رمیش کو علاج کروانے میں اپنا تعاون پیش کیا۔ گرام پنچایت صدر اسپتال پہنچ کر زخمی رمیش کی عیادت کرنے کے بعد اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کا تیقن دیا ہے۔