یلاپور میں لاری کھائی میں جا گری : ڈرائیور اور کلینر شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th October 2018, 7:37 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:15/اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ڈرائیور توازن کھونے سے لاری کھائی میں گرنے کی وجہ سے دو لوگ شدید زخمی ہونے کا واقعہ تعلقہ کے بیڈتی برج پرپیش آیا ہے۔

منڈیا ضلع مدُّور کے مکین لاری ڈرائیور سنیل ایس (25) اور کلینر گریش ملیکارجن (18) شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ ٹمکور سے لوہے کی سلاخیں لے کر گوا کی طرف جارہی تھی کہ  تعلقہ کے بیڈتی برج پر  ڈرائیور کے لاری بے قابو ہوگئی جس کے نتیجے میں لاری دیدھے کھائی میں جا گری ۔  حادثے کےفوری بعد مقامی عوام نے 108ایمبولنس کے ذریعے ڈرائیور اور کلینر کو سرکاری اسپتال میں ابتدائی علاج کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے ہبلی کے کمس میں داخل کیا ہے۔ سی پی آئی ڈاکٹر منجوناتھ نایک اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور معائنہ کرنے کےبعد کیس درج کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔