یلاپور:آٹومالکان اور ڈرائیورسنگھ کے زیراہتما م آزادی کی تقریب :3ایماندار ڈرائیوروں کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th August 2017, 9:13 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:15/اگست (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع کےتعلقہ یلاپور میں آٹو رکشا ڈرائیور، مالکان سنگھ کی طرف سے یوم ِآزادی کی تقریب منعقد کرتے ہوئے پرچم کشائی کی گئی ۔ اس موقع پر کرناٹکا یوا سینے کی خاتون ریاستی صدر چئیترا گوڈا نے 3ایماندارآٹو ڈرائیوروں کی تہنیت کی جو پچھلے 30سالوں سے مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔

بتایا گیاکہ آٹوڈرائیور تمام عورتوں کی عزت کرتے ہیں ، ایک بھائی ہونے کے ناطے ان کو انکے مقام تک بحفاظت پہنچاکر گاؤں کی عزت کو بھی تحفظ بخشتے ہیں۔ اور گاندھی جی کے خواب رام رجیا پر عمل کرتےہوئے عورتوں کا حد درجہ احترام کرتے ہوئے انہیں کسی بھی طرح کی ہراسانی میں مبتلا نہیں کرنے کی بات کہی۔ ایسے ہی 3آٹو ڈرائیوروں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی یوم آزادی کے موقع پر تہنیت کی گئی ۔ سنگھ کے صدر سنتوش نایک نے ترنگالہرایا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...