بی جے پی والوں کا بس اسٹانڈ لؤ:سی ایم ابراہیم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2019, 1:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو17؍جنوری (ایس او نیوز) لجس لیٹیو کونسل کے رکن سی ایم ابراہیم نے کہا ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کا ’’بس اسٹانڈ لؤ ‘‘ ہے ۔ انہوں نے شادی شدہ افراد کو پھنسانے کی کوشش کی ہے جو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔ چہارشنبہ کو یہاں کے کمار کروپا گیسٹ ہاوز میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کانگریس ۔ جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت گرنے کا خدشہ نہیں ہے ۔ اس لئے کہ کانگریس ایک ڈسپلین کی پارٹی ہے۔ یہ اراکین اسمبلی کو وجود دینے والی پارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عوام ہیں ۔ سابق وزیراعلیٰ سدارامیا کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ، کانگریس کے نگران کار وینو گوپال کے بشمول کچھ لیڈروں نے اس تعلق سے واضح بیان دےئے ہیں ۔ انہوں نے طنز کیا کہ شادی کے گھر میں خمار آلود آنکھوں کے ساتھ چوری کرنے کی کوشش کی طرح بی جے پی جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت اچھا انتظامیہ دے رہی ہے ۔شادی شدہ وفادار وں کو ایڈی یورپا لالچ دلا رہے ہیں۔ یہ ایک طرح سے بس اسٹانڈ لؤ ہے ۔بس اسٹانڈ کے آوارہ ہی ان کے ساتھ جائیں گے۔انہوں نے کہا ریاست میں مخلوط حکومت قائم ہوئے 6ماہ گزر ے ہیں ۔ اس پر بھی بی جے پی کو درد ہورہا ہے ۔ اسلئے کہ راجستھان ،مدطیہ پردیش میں بی جے پی کی ہار ہوئی ہے ۔والوں کو اپنے اراکین اسمبلی پر ہی بھروسہ نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...