ہماری نیوکلیر توانائی ملک کی تباہی کے لیے نہیں بلکہ اس کے تحفظ کے لیے بنی ہے' سابق صدر جمہوریہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd September 2018, 9:09 PM | ملکی خبریں |

دہلی\23ستمبر (ایس او نیوز) ذاکر حسین دہلی کالج(ایوننگ) میں کالج کی ساٹھ سال مکمل ہونے پر ڈائمنڈگولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ہندوستان کے سابق صدرِ جمہوریہ شری پرنب مکھرجی کو بحیثیتِ مہمانِ خصوصی تھے۔اس تقریب میں دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش تیاگی مہمانِ اعزازی کے طور پر شامل ہوئے۔اس پُر وقار تقریب کے آغاز میں کالج کا ترانہ گایا گیا۔اس کے بعد ذاکر حسین دلی کالج (ایوننگ) کے پرنسپل ڈاکٹر مسرور احمد بیگ نے استقبالیہ خطبہ دیا۔جس میں انھوں نے کالج کی تاریخ اور اسے جڑی اہم شخصیات کو والہانہ عقیدت میں خراجِ تحسین پیش کیا۔انھوں نے کالج کے پہلے پرنسپل پروفیسر محمود بیگ کی خدمات کوسراہتے ہوئے انہیں ایک عظیم انسان او رشخصیت کے علاوہ کالج کے تعلق سے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔انھوں نے کالج سے فارغ التحصیل کئی اہم نام بھی لیے جنھوں نے کالج اور قوم کا نام روشن کیا۔پروفیسر یوگیش تیاگی نے دلی میں ذاکر حسین کالج کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ذاکر حسین کالج نے جدید تعلیم کے معیار میں ایک قابل قدراضافہ کیا ہے۔شری پرنب مکھرجی نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ ذاکر حسین کالج ہندوستان کے شہرت یافتہ کالجوں میں شمار ہوتا ہے۔اس کالج کے اساتذہ اور طالب علموں نے ہندوستان کے کونے کونے میں جاکر زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات میں اہم خدمات انجام دیں ہیں۔انھوں نے ملک میں تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے پر زور دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ اس ملک کی نیوکلیر تو انائی ملک کی حفاظت کے لیے بنی نہ کہ اس کی تباہی کے لیے۔اس پروگرام کو مدھومتا چکروتی نے منعقد کرایا اور اس کی نظامت بھی موصوفہ ہی نے کی۔

کل مورخہ۲۲/ ستمبر۲۰۱۸ کو ذاکر حسین دہلی کالج(ایوننگ) میں کالج کی ساٹھ سال مکمل ہونے پر ڈائمنڈگولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ہندوستان کے سابق صدرِ جمہوریہ شری پرنب مکھرجی کو بحیثیتِ مہمانِ خصوصی تھے۔اس تقریب میں دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش تیاگی مہمانِ اعزازی کے طور پر شامل ہوئے۔اس پُر وقار تقریب کے آغاز میں کالج کا ترانہ گایا گیا۔اس کے بعد ذاکر حسین دلی کالج (ایوننگ) کے پرنسپل ڈاکٹر مسرور احمد بیگ نے استقبالیہ خطبہ دیا۔جس میں انھوں نے کالج کی تاریخ اور اسے جڑی اہم شخصیات کو والہانہ عقیدت میں خراجِ تحسین پیش کیا۔انھوں نے کالج کے پہلے پرنسپل پروفیسر محمود بیگ کی خدمات کوسراہتے ہوئے انہیں ایک عظیم انسان او رشخصیت کے علاوہ کالج کے تعلق سے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔انھوں نے کالج سے فارغ التحصیل کئی اہم نام بھی لیے جنھوں نے کالج اور قوم کا نام روشن کیا۔پروفیسر یوگیش تیاگی نے دلی میں ذاکر حسین کالج کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ذاکر حسین کالج نے جدید تعلیم کے معیار میں ایک قابل قدراضافہ کیا ہے۔شری پرنب مکھرجی نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ ذاکر حسین کالج ہندوستان کے شہرت یافتہ کالجوں میں شمار ہوتا ہے۔اس کالج کے اساتذہ اور طالب علموں نے ہندوستان کے کونے کونے میں جاکر زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات میں اہم خدمات انجام دیں ہیں۔انھوں نے ملک میں تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے پر زور دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ اس ملک کی نیوکلیر تو انائی ملک کی حفاظت کے لیے بنی نہ کہ اس کی تباہی کے لیے۔اس پروگرام کو مدھومتا چکروتی نے منعقد کرایا اور اس کی نظامت بھی موصوفہ ہی نے کی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...