رافیل کو لے کر فرانس کے سابق صدر اولند کے تبصرے پر بولے ارون جیٹلی؛ وہ اپنی ہی بات کاٹ رہے ہیں

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd September 2018, 9:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)  رافیل سودے میں ریلائنس کے لئے لابنگ کرنے کے الزام میں گھری مودی حکومت کے دفاع میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے فیس بک پر پوسٹ لکھا ہے۔جیٹلی نے فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولند کے اس بیان پرسوال اٹھائے ہیں کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہند نے ہی ریلائنس کا نام تجویز کیا تھا اور اس وقت کوئی دوسرا چارہ نہیں تھا۔جیٹلی نے اتوار کو فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ اولندنے اب کہا ہے کہ نہ تو ہندوستان اور نہ ہی فرانس حکومت کی دسلٹ کی طرف سے ریلائنس کو پارٹنر کے طور پر منتخب کرنے میں کوئی کردار تھا۔غور طلب ہے کہ رافیل سودے پر فرانس کے سابق صدر کے بیان کے بعد ہندوستانی سیاسی تنازعہ پیدا ہو گیا تھا۔اولندنے کہا تھا کہ رافیل لڑاکا جیٹ ڈویلپر کمپنی دسلٹ نے افسیٹ پارٹنر کے طور پر انل امبانی کی ریلائنس ڈیفنس کو اس لئے کیا کیونکہ ہندوستان سرکار ایسا چاہتی تھی۔ حالانکہ فرانس حکومت اور دسلٹ ایوی ایشن نے سابق صدر کے بیان کو غلط ٹھہرایا تھا۔جیٹلی نے کہاکہ فرانس حکومت نے کہا ہے کہ دسلٹ ایوی ایشن کے افسیٹ معاہدہ پر فیصلہ کمپنی نے کیا ہے اور اس میں حکومت کاکردار نہیں ہے۔جیٹلی نے کہا کہ دسلٹ خود کہہ رہی ہے کہ اس نے افسیٹ معاہدے کے تناظر میں بہت سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور یہ اس کا خود کا فیصلہ ہے۔جیٹلی نے ‘ایک سوال کھڑا کرنے والا بیان جس حالات اور حقیقت نہیں کے عنوان سے ‘فیس بک پوسٹ میں کہا کہ دسلٹ اور ریلائنس نے خود باہمی معاہدہ کیا، جیسا سابق صدر اولنداب کہہ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...