موٹر گاڑیوں پرغلط سائز کے نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف کارروائی۔ منگلوروپولیس نے کیا 4.69لاکھ روپے جرمانہ وصول

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th October 2017, 9:24 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 17؍اکتوبر(ایس او نیوز) موٹروہیکل ایکٹ کے مطابق ہر گاڑی کے لئے آگے اور پیچھے کی طرف والے نمبرپلیٹس ،اس پرلکھے جانے والے حروف کا سائز اور رنگ مقرر ہے۔لیکن آج کل خاص کر شوقین نوجوان اپنی موٹر سائیکلوں پر فینسی نمبر پلیٹس لگایا کرتے ہیں اور من مانے طریقے اور سائز کا فونٹ استعمال کرتے ہیں۔

منگلورو پولیس نے اس رجحان کے خلاف کارروائی کی مہم شروع کی ہے۔ اور رواں سال کے دوران قانونی طور پر غیر معیاری نمبر پلیٹس کی موٹرگاڑیاں چلانے والے 4,690 افراد کے خلاف معاملات درج کرتے ہوئے جنوری سے ستمبر تک 4.69روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کی ہے۔

گاڑیوں کے نمبر پلیٹ کا سب سے بنیا دی قانون یہ ہے کہ اس پر سوائے رجسٹریشن نمبر کے دوسرا کوئی بھی لفظ ، نشان یا تصویر نہیں ہونی چاہیے۔رجسٹریشن نمبر کا فونٹ ،ہر حرف اور نمبر کے عدد کا درمیانی فاصلہ اور فارمیٹ بھی قانون کے مطابق مقرر ہے۔پچھلی پلیٹ پر دو سطریں ہونی چاہئیں اور اگلی پلیٹ پر ایک ہی سطر ہونی چاہیے۔سرکاری گاڑیوں کے علاہ کسی بھی دوسری انجمن، ادارے یا ایسو سی ایشن کا نام نمبر پلیٹ پر لکھنا قانونی طور پر جرم ہے۔کنڑا زبان میں نمبر پلیٹ کی اجازت تو ہے مگر قانونی طور پر اس کے ساتھ انگریزی زبان میں بھی نمبر اور حروف لکھنا ضروری ہے۔

منگلورو آر ٹی او مسٹر جی ایس ہیگڈے کے مطابق غلط طریقے کے نمبر پلیٹس استعمال کرنے کا جنون سا شروع ہوگیا ہے۔ اس پر قابو پانا ضروری ہے۔ مسٹر ہیگڈے کے مطابق نمبر پلیٹ صحیح معیار والے نہ ہونے پر جرمانہ کی حد بہت ہی کم ہے اس لئے عوام اس کی پرواہ  نہیں کرتے ۔ اور اگر اس فیشن پر قابو پانا ہے تو پھرسرکار کو قانونی ترمیم کرتے ہوئے جرمانے کی حد بڑھانی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...