فرانس میں کا دنیا کا مہنگا ترین مکان برائے فروخت لگژری محل کی قیمت 100ا ارب ڈالر کے قریب

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 18th May 2017, 6:16 PM | عالمی خبریں |

پیرس،18مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں مہنگے مکانات اور محلات کی خریدو فروخت کی خبریں آتی رہتی ہیں مگر فرانس میں ایک مکان کو معاصر تاریخ کا سب سے مہنگا گھر قرار دیا جا رہا ہے جسے سوا ارب ڈالر کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ محل نما مکان جنوبی فرانس کے نیس شہر کے ’سینٹ جان کیپ فیرا‘ قصبے میں واقع ہے۔ یہ جگہ سمندر میں ایک چھوٹے جزیرے کی شکل میں پھیلی ہوئی ہے۔فی الحال اس منفرد مکان کی خریداری کے لیے کوئی گاہک سامنے نہیں آیا تاہم اس کی قیمت ایک ارب یورو یعنی ایک کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ امریکا اور یورپ میں اس وقت تک اتنا مہنگا مکان سامنے نہیں آیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق برائے فروخت مہنگا ترین مکان سنہ 1830ء میں بیلجین بادشاہ لیوبولڈ دوم کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق اس وقت یہ مکان سوزانا مارینائر لاپوسٹول نامی خاتون کی ملکیت میں ہے۔ یہ فرانس کی گریٹ میرینیر خاندان کی اکلوتی خاتون ہیں۔ یہ مکان 1920ء کے عشرے سے اس کے خاندان کے پاس ہے۔ معلوم ہوا کے کہ سوزانا نسبت چھوٹا گھر حاصل کرنے کی خواہاں ہیں۔ اس لیے اس محل نما مکان کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔اس مکان کی وسعت کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے یہ 141 دونم پر پھیلا ہوا ہے جس میں 10 بیڈ روم ہیں۔ کئی حوض ہیں جنہیں اولمپک کھیلوں کے مقابلوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گھوڑوں کا ایک اصطبل بھی اس مکان کا حصہ ہے جس میں 30 گھوڑے رکھے جاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران دنیا میں مہنگے مکانات کی خبریں آتی رہی ہیں۔ مونا کو کے ساحل پر 560 فٹ بلندی پر واقع ایک بلند وبالا عمارت میں ایک فلیٹ 40 کروڑ ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کشنز نے روس کے ساتھ خفیہ رابطہ لائن قائم کرنے کی تجویز دی، رپورٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے روس کے ساتھ تعلقات کا اسکینڈل دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ امریکی صدر کے چھتیس سالہ داماد جیرڈ کْشنرڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی مشیر ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق وہ ایک ملاقات میں یہاں تک چلے گئے کہ انہوں نے امریکا میں قائم ...

افغانستان: خودکش کار بم حملے میں 18 افراد ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے میں ہفتہ کو ہونے والے ایک خودکش کار بم حملے میں کم ازکم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش کے مطابق خودکش کار بم حملے کا نشانہ مقامی فورسز کا ایک قافلہ تھا لیکن مرنے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

شام میں ایرانی فوجی اڈے کے قیام پر امریکی انتباہ ارکان کانگریس کا وزیرخارجہ و دفاع کو مکتوب

امریکی کانگریس کے دو سرکردہ ارکان نے اپنی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ایران شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شام میں ایرانی فوجی اڈے کے قیام کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

انٹیلی جنس کمیٹی نے ٹرمپ مہم کی دستاویزات طلب کر لیں: رپورٹ

امریکہ میں 2016 کے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم سے کہا ہے کہ وہ جون 2015 میں اس کے آغاز سے لے کر اپنی تمام دستاویزات اس کے حوالے کرے۔یہ بات امریکہ کے موقر اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ان دو افراد کے حوالے سے ...

سری لنکا: مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی

سری لنکا کی حکومت نے کہا ہے کہ جمعہ کو وسطی صوبے کے علاقے اگالاوتے میں سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 99 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔سکیورٹی فورسز اور دیگر امدادی کارکنان ہفتہ کو بھی لاپتا افراد کی تلاش اور متاثرہ لوگوں کی امداد کی ...

موصل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سرکاری تحقیقات داعش کے زیرتسلط شہریوں کو محفوظ راہ داریوں سے گذرنے کی اجازت

عراقی وزارت داخلہ نے دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے خلاف جاری لڑائی کے دوران انسانی حوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی سرکاری سطح پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔جرمن اخبار ’دیر اسپیگل‘ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسز اور اس کی مدد گار شیعہ ملیشیا پر موصل میں داعش کے خلاف لڑائی کے ...