نئے طریقہ کار سے تین افراد کے پہلے بچے کی پیدائش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 4:52 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نیو سائنٹسٹ میگزین کے مطابق تین افراد کے جینیاتی مادے پر مشتمل دنیا کے اس پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی ہے جس میں نئی تولیدی تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے۔پانچ ماہ کے اس بچے میں حسب معمول ماں اور باپ کا ڈی این اے تو ہے ہی لیکن ساتھ ہی ڈونر کا تھوڑا سا جینیاتی کوڈ بھی اس میں موجود ہے۔بچے کی ماں کا تعلق اردن سے ہے جن کی جینز میں بعض نقائص تھے اور وہ خامیاں بچے میں منتقل نہ ہونے پائیں اس کو یقینی بنانے کے لیے امریکی ڈاکٹروں نے بے مثال اقدامات کیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طب کی دنیا میں یہ ایک ایسا نیا قدم ہے جو ان خاندانوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے جن کے جینیات میں لاعلاج قسم کے نقائص موجود ہوں۔ تاہم انھوں نے یہ بھی حبردار کیا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کی سخت چیکنگ ضروری ہے۔

ایسا نہیں ہے کہ سائنس دانوں نے پہلی بار کسی ایسے بچے کی پیدائش ممکن بنائی ہو جس میں تین افراد کا ڈی این اے موجود ہے، اس پر کام تو سنہ 1990کے اواخر میں ہی شروع ہوگیا تھا لیکن اس نئے بچے کی پیدائش میں بالکل مختلف اور بہت اہم طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔بعض خواتین کی مائٹوکونڈریا میں جینیاتی نقائص پائے جاتے ہیں اور وہ نقائص پھر ماں سے بچے میں بھی منتقل ہوجاتے ہیں جس سے وہی مہلک بیماری بچے میں بھی ہوجاتی ہے۔اردن کی ان مذکورہ خاتون میں جو نقص تھا اسے لیہ سنڈروم کہا جاتا ہے جو حمل میں کسی بھی بچے کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ فیملی چار بار حمل ختم ہونے کی تکلیف پہلے ہی جھیل چکی تھی جبکہ ان کے دو بچے پیدائش کے بعد، ایک آٹھ ماہ کا جبکہ دوسرا چھ برس کا فوت ہوا۔

اس طریقہ کار میں جدید ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی تکنیک کے ذریعے ماں اور باپ کے ڈی این اے کو ایک عطیہ دینے والی خاتون کے صحت مند مائٹو کونڈریا سے جوڑا جاتا ہے۔اس طریقہ کار میں جدید ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی تکنیک کے ذریعے ماں اور باپ کے ڈی این اے کو ایک عطیہ دینے والی خاتون کے صحت مند مائٹو کونڈریا سے جوڑا جاتا ہے۔امریکی ڈاکٹروں کی ٹیم اس کے لیے میکسکو گئی تھی کیونکہ وہاں پر ایسے طبی آپریشن پر پابندی کے لیے کوئی قانون نہیں ہے۔ان ڈاکٹروں نے اسی طریقہ کار کا استعمال کیا جس میں ڈی این کا اہم حصہ تو ماں کے انڈے سے لیا گیا لیکن ایک صحت مند انڈے کی تخلیق کے لیے مائٹوکونڈریا عطیہ کرنے والی صحت مند خاتون کے انڈے سے حاصل کیا گیا اور پھر اسے باپ کے تولیدی مادے سے ملا گیا۔


تیجتاً جو بچہ پیدا ہوا اس میں عطیہ دینے والی خاتون کا محض 0.1فیصد ڈی این اے موجود ہوتا ہے جبکہ بالوں اور آنکھوں کے رنگ وغیرہ کے بیشتر جینیاتی کوڈ ماں اور باپ کے ڈی این اے پر مشتمل ہوتے ہیں۔نیو یارک میں نیو ہوپ فرٹیلٹی سینٹر کے ڈاکٹر جان زانگ اور ان کے ساتھیوں نے اس طریقہ کار کے تحت پانچ جنین تیار کیے تھے لیکن اس میں صرف ایک ہی جنین صحیح طرح سے نمو ہوپایا۔برطانیہ نے اس طریقے پر تین افراد کے تولیدی مادے سے بچہ پیدا کرنے کے قانون گذشتہ برس ہی منظور کر لیا تھا۔ لیکن اس میں بعض اخلاقی سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ایک بات یہ بھی کہی جاتی ہے کہ جو بچہ اس طریقے سے پیدا ہوگا وہ مستقبل میں یہ بات بھی سوچ سکتا ہے کہ اس میں تین افراد کا ڈی این اے موجود ہے۔لیکن تولیدی عمل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ بہت سے لوگوں میں جینیاتی نقائص پائے جاتے ہیں اس لیے ان کی مدد کے لیے یہ طریقہ بہت اہم ہے لیکن اس میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔