8 ارب پتیوں کے پاس اتنی دولت، جتنی 3.6ارب انسانوں کے پاس:رپورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2017, 6:03 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لندن،16جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا) برطانوی فلاحی تنظیم آکسفیم کے ایک تازہ جائزے کے مطابق دنیا بھر میں امیر اور غریب کے درمیان خلیج ڈرامائی طور پر بڑھتی جا رہی ہے اور صرف8 ارب پتی شخصیات اتنی زیادہ دولت کی مالک ہیں، جتنی کہ 3.6ارب انسانوں کے پاس ہے۔
غربت کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل اس تنظیم کا یہ جائزہ پیر سولہ جنوری کو جاری کیا گیا ہے۔ اس جائزے کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد اور عالمی آبادی کے غریب ترین نصف حصے کے درمیان خلیج اُس سے بھی زیادہ وسیع ہے، جتنا کہ اب تک خیال کیا جا رہا تھا۔یہ جائزہ سوئٹزرلینڈ کے تفریحی مقام ڈیووس میں پیش کیا گیا ہے، جہاں عالمی اقتصادی فورم کا سینتالیس واں سالانہ اجتماع سترہ جنوری منگل کے روز سے شروع ہو رہا ہے اور بیس جنوری تک جاری رہے گا۔ دنیا بھر کے چوٹی کے سیاسی اور کاروباری نمائندوں کے اس اجتماع کے موقع پر اس تنظیم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا کے امیر  اور غریب انسانوں کے درمیان خلیج ایک سال پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑی ہو چکی ہے اور یہ کہ عالمی رہنماؤں کو اس خلیج کو کم کرنے کے لیے محض زبانی جمع خرچ سے کہیں زیادہ آگے جا کر ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

آکسفیم کے مطابق اگر بر وقت عملی اقدامات نہ کیے گئے تو عدم مساوات کے خلاف عوامی غم و غصہ بڑھنے کا عمل جاری رہے گا اور سیاسی نظام کو تہ و بالا کر دینے والے اُس طرح کے واقعات زیادہ تعداد میں دیکھنے میں آئیں گے، جیسے کہ مثلاً امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کی صورت میں یا پھر برطانیہ میں منعقدہ ریفرنڈم میں یورپی یونین کو چھوڑ دینے کے حق میں آنے والے فیصلے کی صورت میں دیکھنے میں آئے ہیں۔شرم ناک بات ہے کہ دنیا کے ہر دس انسانوں میں سے ایک کو محض دو ڈالر روزانہ سے بھی کم میں زندگی بسر کرنا پڑ رہی ہے۔
یہ جائزہ پیش کرتے ہوئے آکسفیم انٹرنیشنل کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر وِنّی بیانیما نے، جو ڈیووس کے اجتماع میں شرکت کر رہی ہیں، کہا:صرف چند ہاتھوں میں اتنی زیادہ دولت کا ہونا اس حقیقت کے تناظر میں شرمناک ہے کہ دنیا کے ہر دس انسانوں میں سے ایک کو محض دو ڈالر روزانہ سے بھی کم میں زندگی بسر کرنا پڑ رہی ہے۔ عدم مساوات لاکھوں انسانوں کو غربت کی دلدل میں دھکیل رہی ہے، یہ ہمارے معاشروں میں شگاف ڈال رہی ہے اور جمہوریت کی جڑیں کمزور کر رہی ہے۔ 

جہاں اس سال کی رپورٹ میں سوئس بینک کریڈٹ سوئس سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں یہ کہا گیا ہے کہ آٹھ ارب پتیوں کے پاس اتنی دولت ہے، جتنی 3.6ارب انسانوں کے پاس ہے، وہاں گزشتہ سال کی رپورٹ میں یہ کہا گیا تھا کہ امیر ترین باسٹھ شخصیات اُتنی دولت کی مالک ہیں، جتنی کہ غریب ترین آدھی عالمی آبادی کے پاس ہے۔آکسفیم نے اپنے جائزے کی تیاری میں جریدے فوربز کی ارب پتیوں کی اُس فہرست سے بھی استفادہ کیا ہے، جو مارچ 2016ء میں جاری کی گئی تھی۔ اس فہرست کے مطابق کرہء ارض کے امیر ترین انسان مائیکروسوفٹ کے بانی بِل گیٹس ہیں، جن کی دولت کا اندازہ75 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ دیگر امیر ترین شخصیات میں فیشن ہاؤس Inditexکے اسپین سے تعلق رکھنے والے بانی امانسیو اورٹیگا، مالیاتی شعبے کی سرکردہ شخصیت وارن بفٹ، امیزون کمپنی کے سربراہ جیف بیزوس، فیس بُک کے خالق مارک ذکربرگ، اوریکل کمپنی کے مالک لیری ایلیسن اور نیویارک کے سابق میئر بلُوم برگ بھی شامل ہیں۔

آٹھ امیر ترین شخصیات میں شامل وارن بفٹ 2006ء میں امیر ترین شخص بِل گیٹس اور اُن کی اہلیہ میلنڈا کی فاؤنڈیشن کے لیے چوالیس ارب ڈالر کے عطیے کا اعلان کرتے ہوئے۔آکسفیم نے معاشروں میں عدم مساوات کے خاتمے کے لیے دولت مندوں سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے، عوامی خدمات اور روزگار کے شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری، ورکرز کے لیے اچھی اُجرتوں اور تنخواہوں کے معاملے میں حکومتوں کے درمیان زیادہ قریبی اشتراکِ عمل اور امیروں کی ٹیکس چوری کو روکنے جیسی تجاویز پیش کی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...