بھٹکل میں ’عالمی یوم معذورین ‘کے موقع پر محکمہ تعلیم کی جانب سے خصوصی پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th December 2018, 10:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل4؍دسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفیسر کے دفتر اور بلاک ریسورس سنٹر کے اشتراک سے3دسمبر کو’عالمی یوم معذورین ‘کے موقع پرمعذور طالب علموں کے لئے خصوصی پروگرام منعقد کیاگیا۔ جس میں  خطاب کرتے ہوئے بھٹکل کے بلاک ایجوکیشن آفسر  مسٹر ایم آر مونجی نے کہا کہ معذور بچوں کے ساتھ خصوصی توجہ والا برتاؤ اپنا نا چاہیے اور ان کے اندر موجود دیگر صلاحیتو ں کو اجاگر کرنے اور ان کی سراہنا کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ معذور بچوں کے ساتھ بھی بڑی شفقت اور محبت سے پیش آنے اور ان کے ساتھ عام بچوں کی طرح برتاؤ کرنے والے ہی حقیقی والدین ہوتے ہیں۔

بلاک ریسورس افیسریلّمّا نے پروگرام کی صدارت کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں معذوربچوں کے لئے سرکار سے ملنے والی مختلف سہولتوں اور اسکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات پیش کیں۔اور کہا کہ معذور بچوں کے اندر موجود خصوصی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کاکام اساتذہ اور والدین کو کرنا چاہیے۔ ان بچوں میں جوش اورولولہ بھرنے کا کام ہرایک کو کرناچاہیے۔

اس موقع پر بھٹکل ٹی ایم سی کے رکن کرشنا نائک، بھٹکل تعلقہ پرائمری ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر شنکر نائک وغیرہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے معذور بچوں کی پرورش اور ان کی صحیح تربیت کیے جانے کی اہمیت جتائی۔

ہرلی سال اسکول کے معذور طلبہ نوین اور نمرتا کی پرارتھنا سے پروگرام کا آغاز ہوا۔بلاک ریسورس پرسن سنتوش شریشٹی نے استقبال کیا۔سی آر پی راگھویندرا اڈیگا نے شکریہ اداکیا۔بی آر پی آنند نائک نے نظامت کی۔ اس موقع پر محکمہ تعلیمات کے مختلف شعبہ جات کے تمام ذمہ داران موجود تھے۔ پروگرام کے بعد بچوں او ران کے والدین کی خاطر تواضع کی گئی۔

اس خصوصی پروگرام میں معذور بچوں کے لئے کھیل کودکے مقابلے، میوزیکل چیر،کلچرل مقابلے،ڈرائنگ، بھکتی گیت وغیرہ کے مقابلے بھی رکھے گئے تھے۔بچوں کے والدین کے درمیان میوزیکل چیراور فلمی گانوں کے مقابلے ہوئے۔ان مقابلوں کے بعد والدین اور بچوں کے لئے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا۔ پھر مقابلے جیتنے والوں کو انعامات اور سرٹفکیٹس سے نوازا گیا۔مقابلے کے تمام شرکاء کو سرٹفکیٹس دئے گئے۔اس خصوصی پروگرام میں جملہ 126افراد نے حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔