ذہنی معذورین کو بھی قدرت نے خصوصیات سے نوازا ہے، سماج میں ان کی قدر ہونی چاہیے: ضلع سیشنس جج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th December 2017, 5:01 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 5؍دسمبر (ایس او نیوز) ذہنی طور پر معذورین پر ترس کھانے اور افسوس کرنے کے بجائے ان کے اندر قدرت کی طرف سے ودیعت کردہ خصوصی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور سماج میں ان کی قدر کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھاریٹی کے صدراور ضلع سیشنس جج وٹھل دھارواڑکر نے عالمی یوم ذہنی معذورین کے موقع پررنگ مندر میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔

اس جلسے کی صدارت کاروار انکولہ کے ایم ایل اے ستیش سائیل نے کی ۔انہوں نے کہا کہ ذہنی طور پر معذور بچوں کو خدا کا عذاب نہ سمجھتے ہوئے انہیں قدرت کا تحفہ مان کر ان کے ساتھ مساویانہ برتاؤ کرنا چاہیے۔سرکار کی جانب سے بھی ایسے بچوں کے لئے مختلف سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔اس موقع پر دیگر کئی اہم شخصیات نے اظہار خیال کرتے ہوئے ذہنی معذور بچوں کی نگہداشت اور ان کے حقوق کے سلسلے میں اہم نکات بیان کیے۔اس دوران بچوں اور والدین کے لئے کھیل کود اور تفریحی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔جیتنے والے والدین کو نقد انعامات اور بچوں کو ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...