عالمی یوم حیاتیاتی ایندھن آج

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th August 2018, 12:17 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:9/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)غیرروایتی یا باقیات پرمبنی ایندھن کے علاوہ دیگراقسام کے ایندھن کے تئیں بیداری پیداکرنے کی غرض سے عالمی یوم حیاتیاتی ایندھن ہرسال 10اگست کو منایاجاتاہے ۔ اس کا مقصد روایتی ایندھن کے متبادل کے طورپرحیاتیاتی ایندھن کے پہلوکو نمایاں کرنااور بائیوفیول یا حیاتیاتی ایندھن کے شعبے میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی مختلف کوششوں کو منظرعام پرلاناہے ۔ عالمی یوم حیاتیاتی ایندھن پیٹرولیم اورقدرتی گیس کے ذریعہ گذشتہ تین برسوں سے منایاجارہاہے ۔اس سال 10اگست ،2018کو وگیان بھون ، نئی دہلی میں واقع عالمی یوم حیاتیاتی ایندھن منانے کی تجویز ہے ۔ محترم وزیراعظم اس کے افتتاحی اجلاس والے دن مہمان خصوصی ہوں گے اورموصوف کے ہمراہ بڑی تعداد میں مرکزی وزرا بھی شریک ہوں گے ۔پروگرام کے مذکورہ مندوبین میں گناکاشتکاراوردیگرکاشتکار، سائنسداں حضرات ، بائیوفیول سے متعلق صنعت کارحضرات ،زراعت ، سائنس اورانجیئرنگ شعبوں کے طلبا، اراکین پارلیمنٹ ،سفرا حضرات اور دیگرریاستی اورمرکزی حکومتوں کے افسران بائیوتوانائی شعبے میں مصروف عمل کمپنیاں ، قومی اوربین الاقوامی میڈیااوردیگرعناصرشامل ہیں ۔ ایتھنول ،بائیوڈیزل ،بائیوسی این جی اور دوسری پیڑھی کے بایؤایندھن وغیرہ کے موضوع پرافتتاحی اجلاس کے بعد علیحدہ سے انٹراایکٹواجلاسات منعقد ہوں گے ۔واضح رہے کہ بائیوفیول یعنی حیاتیاتی ایندھن کے فوائد میں یہ پہلوبھی شامل ہے کہ اس طرح کے ایندھنوں کے استعمال سے ہمارا درآمداتی انحصار جو خام تیل پرہے کم ہوتاہے ،ماحولیات کی صفائی ستھرائی آسان ہوتی ہے یاماحولیات میں کثافت نہیں پھیلتی ۔ کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ ہوتاہے اوردیہی علاقوں میں روزگارکو فروغ حاصل ہوتاہے ۔ بائیوفیول پروگرام حکومت ہند کی پہل قدمیوں یعنی میک ان انڈیا ، سووچھ بھارت سے بھی ہم آہنگی رکھتاہے اورکاشتکاروں کی آمدنی میں اضافے کا باعث ہے ۔2014سے حکومت ہند نے حیاتیاتی ایندھنوں کی بلینڈنگ میں اضافے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔ اہم دخل اندازیوں میں ایتھنول کے لئے ایڈمنسٹریٹیو پرائس میکینزم ، اوایم سیز کی حصولیابیوں کے ضوابط کی سہل کاری ، انڈسٹریز ( ترقیات وضابطہ بندی) ایکٹ ،1951کی تجاویز میں ترمیم اور ایتھنول کی حصولیابی کے لئے لگنوسیلوسک روٹ کاانتظام وغیرہ شامل ہیں ۔ حکومت ہند کی ان پہل قدمیوں کے مثبت نتائج آنے لگے ہیں ۔ پیٹرول میں ایتھنول کی بلینڈنگ 14-2013میں 38کروڑلیٹرسے بڑھ کر 18-2017میں ایک تخمینے مطابق 141کروڑلیٹرہوگئی ۔ ملک میں بائیوڈیزل بلینڈنگ کا کام 10اگست ، 2015سے شروع ہواتھا اور19-2018میں تیل مارکٹنگ کمپنیوں نے 7.6کروڑلیٹربائیوڈیزل مختص کیاہے ۔ تیل کی سرکاری دائرہ کارکی کمپنیاں ایتھنول کی سپلائی کو منظم بنانے اورزرعی بائیوماس کو کھلے میں جلائے جانے کے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے 12دوسری پیڑھی کی ( 2جی) بائیوریفائنریاں لگانے کا منصوبہ وضع کررہی ہیں ۔حکومت نے جون 2018میں بائیو ایندھن کے سلسلے میں قومی پالیسی کو حتمی شکل دی تھی ۔ اس پالیسی کے تحت متعین کردہ مقاصد میں 2030تک ایتھنول بلینڈنگ کے کام کو20فیصد تک پہنچانا اوربائیوڈیزل بلینڈنگ کے کام کو 5فیصد تک پہنچاناشامل ہیں ۔ دیگرچیزوں میں یہ پالیسی ایتھنول پیداوار کے لئے دائرہ کو وسیع کرنے کی بات کرتی ہے اور ترقی یافتہ بائیوایندھنوں کی پیداوارکے لئے ترغیبات فراہم کرنے کی بات بھی کرتی ہے ۔ حال ہی میں ، حکومت نے سی ۔ہیوی گنے کے شیرے سے حاصل ہونے والے ایتھنول کی قیمت 40.85روپے سے بڑھا کر 43.70روپے کردی ہے جو ای بی پی پروگرام کوفروغ دیگا ۔بی ہیوی گنے کے شیرے پرمبنی ایتھنول اور گناکے رس کی قیمت پہلی بار 47.40روپے طے کی گئی ہے ۔ حکومت نے بلینڈنگ ایندھن کے لئے ایتھنول پرجی ایس ٹی میں 5فیصد سے 18فیصد تک کی کمی کی ہے ۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت پیٹرول کے لئے ایتھنول کی سپلائی بڑھانے کے لئے تمام ترکوششوں کو بروئے کارلارہی ہے اور اس سمت میں متعدد اقدامات کئے گئے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...