سائبر سیکورٹی فریم ورک 2018 کے بارے میں ورک شاپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2018, 11:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی19جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)محکمہ دفاع کے لیے سائبر سیکورٹی فریم ورک سے متعلق ایک ورک شاپ کا وزارت دفاع کے دفاعی سامان کی تیاری سے متعلق محکمے ڈی ڈی پی نے انعقاد کیا۔ اس کا افتتاح رکشا منتری محترمہ نرملا سیتا رمن نے کیا۔محترمہ سیتا رمن نے اپنی تقریر کے دوران اس حقیقت پر زور دیا کہ ڈیفینس سیکٹر زیادہ آسانی کے ساتھ سائبر خطروں کا نشانہ بنا سکتا ہے اور اس لئے یہ زیادہ ضروری ہوجاتا ہے کہ ہم ممکنہ حملوں کا پہلے سے اندازہ لگاتے ہوئے سائبر اسپیس کا تحفظ کریں۔ رکشا منتری نے سائبر سیکورٹی فریم ورک کے قیام کے لئے دفاعی سامان کی تیاری کے محکمے کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سائبر سیکورٹی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لئے مختلف سطحوں پر سائبر سیکورٹی شعبے قائم کرنے کے لئے بھی ڈی ڈی پی کو مبارکباد دی۔انہوں نے سائبر اسپیس کے معاملے میں ایک سرکردہ فورس بننے کے قوم کے وڑن کے مطابق تمام اداروں میں ورک فورس قائم کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔اس سے پہلے ورک شاپ میں موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی سامان کی تیاری کے محکمے کے سیکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ دفاع کیتمام سرکاری ادارے اور اسلحہ ساز فیکٹریاں اطلاعاتی ٹیکنالوجی پر زیادہ سے زیادہ انحصار کررہی ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ دفاعی سامان کی تیاری کے محکمے نے اطلاعات اور سائبر سیکورٹی کے سلسلے میں کسی سمجھوتے کے بہت زیادہ نتائج پیدا ہوسکتے ہیں۔ یہ نتائج ہماری دفاعی افواج اور قومی سلامتی پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک مضبوط زبردست اور لچکدار سائبر سیکورٹی بنیادی ڈھانچہ ترجیحی بنیاد پر قائم کیا جائے۔ڈی ڈی پی کے جوائنٹ سیکریٹری اور چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسر ڈاکٹر امت سہائے نے جنہوں نے ورک شاپ میں شرکت کرنے والوں کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ وزارت دفاع نے اس ایک روزہ ورک شاپ کا انعقاد ، دفاعی سامان کی تیاری سے متعلق محکمے کی طرف سے 2018 میں جاری کی گئی سائبر سیکورٹی پر مبنی فریم ورک دستاویز سے تال میل کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔یہ فریم ورک جو قومی پالیسیوں اور رہنما خطوط کے عین مطابق ہے،تمام تنظیموں کے لیے ایک مشترکہ طریقہ کار فراہم کرتا ہے کہ وہ سائبر سیکورٹی کے سلسلے میں اپنے موجودہ پروگرام کی وضاحت کریں اور ٹارگیٹ ایریا مقرر کریں۔ڈائریکٹریٹ جنرل کوالٹی ایشورنس(ڈی جی کیو اے) ڈائریکریٹ جنرل آف ایرونوٹیکل کوائیلٹی ایشورنس(ڈی جی اے کیو اے)ڈائریکٹریٹ آف ایسٹینڈرائزیش، محکمہ دفاع کے ادارے اور اسلحہ سازفیکٹریوں کے 100سے زیادہ چیف انفارمیشن سیکورٹی افسران اس ورک شاپ میں شرکت کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...