بھٹکل میں سول سروس ورکشاپ کا شاندار افتتاح؛ کئی اعلیٰ سرکاری آفسران کی شرکت؛ تیس سے زائد سیشنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th September 2017, 8:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:24/ستمبر (ایس اؤنیوز) بھٹکل منکولی کے شری ناگ یکشھا ہال میں جے ڈی نائک ابھیمانی بلگا کے زیراہتمام  ’’سول سرویس خواہش مندوں کے لئے کوئی خواب نہیں ‘‘نامی ورکشاپ کا شاندار افتتاح عمل میں آیا  جس میں ملک کے مختلف حصوں سے کئی ایک اعلیٰ سرکاری آفسران نے شرکت کرتے ہوئے  سول سروس میں جانے کے خواہشمند طلبا سے خطاب کرتے ہوئے  اُنہیں کئی مفید باتوں اور مشوروں سے نوازا۔

ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے  مدھیہ پردیش بروانی ضلع کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر تیجسوی نائک نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ سے کہا کہ وہ  پست خیالات  اور غلط سوچ سے باہر نکلے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے ارادے مضبوط ہیں، ذہنیت مستحکم ہے، عزم و حوصلہ اپ کے اندر موجود ہے تو پھر یہ ممکن ہی نہیں ہے اپ کو اپنی منزل پر جانے سے کوئی روک سکے۔

 موصوفہ ڈی سی نےکہاکہ طلبا کو اپنے مستقبل کی کامیابی کے لئے 7سے 10سال مختص کرنے ہیں، 10سال بعد ہمیں کہاں رہنا ہے اس کی پلاننگ  پہلے سے طئے کرنی ہوگی۔ ہمارے اندر جو بھی تعمیری ،مثبت صلاحیتیں اور قابلیتیں موجود ہیں، اُن سب کو یکجا کرکے پیش آنے والے چیلنجس کا مقابلہ کرنا ہوگا، اُور اُسی کے مطابق  آگے بڑھنا ہوگا، ایسا کرنے سے ہی  کامیابی یقینی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ آج کل طلبہ کا رحجان  میڈیکل اور سافٹ وئیر کی طرف  زیادہ ہے ، اگر ہمارا رحجان  سول سرویس کی طرف بھی ہوجائے اور آپ اس کو مشکل نہ سمجھتے ہوئے کوشش کریں تو یہاں بھی کئی بہترین مواقع ہیں ۔ انہوں نے بھٹکل اور اطراف  کے طلبا سے اس ورکشاپ سے رہنمائی حاصل کرنے کی بات کہی۔

مہاراشٹرا حکومت کے وزیر مہا دیو جانکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صرف وزراء سے ملک ترقی نہیں پاتا، سوامی وویکانند اور نارائن گرو جیسے لوگ بھی سماج کے اندر ہونے  چاہئے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے  اندر خود اعتمادی پیدا کریں۔

سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نے اپنے خطاب میں تمام طلبہ سے اپیل کی کہ وہ  ورکشاپ میں شریک ہونے والے تمام  اعلیٰ افسران  سے استفادہ کریں۔ ڈائس پر ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر راجیش نائک، ریلوے محکمہ کے آفیسر ڈاکٹر کارتیک ہیگڈے ، ڈی ایف اؤ گنپتی نائک، گوا کسٹم محکمہ کے ڈپٹی  کمشنر پرینتی سنکر، اُڈپی کی اسسٹنٹ کمشنر شلپا ناگ، گوا ہوائی اڈے کے کسٹم اور مرکزی ایکسائز معاون کمشنر راگھویندر رائیکر، ونود جی کے، کورو جین، چیتن، مادیش بنگلورو، ڈی سی لنگنا ، سنگھا کے صدر ناگیش دیواڑیگا، انپا گلیری ، نچلی مکی وینکٹ رمن مندر انتظامیہ کے صدر ایم آر نائک موجود تھے۔ کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ شری دھر شیٹھ نے استقبال کیا، منجولاشرور نے نظامت کی۔

ورکشاپ میں مختلف عنوانات کے تحت تیس سے زائد سیشن رکھے گئے تھے، 20 سے زائد آئی اے ایس، آئی پی ایس اوردیگر اعلیٰ آفسران نے طلبہ کو سمجھا یا کہ یوپی ایس سی کا امتحان کیسے دینا ہے، تیاری کیسے کرنی ہے؟   اُمیدواروں کا انتخاب کس بنیاد پر ہوتا ہے، کس طرح کے سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ امتحانات کب اور کہاں کہاں ہوتے ہیں۔ ضلع شموگہ، اُڈپی،  دکشن کنڑا اور  اُترکنڑا کے مختلف کالجس کے طلبہ و طالبات نے ورکشاپ میں  حصہ لیا۔ مسلم طلبہ و طالبات کی بھی خاصی تعداد نظر آئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔