ہم نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے ، حملے کا بدلہ لے کر رہیں گے: پلوامہ حملے پر سی آر پی ایف کا سخت تبصرہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th February 2019, 11:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں وکشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں نے بزدلانہ جو حملہ کیا ہے، اس پر مرکزی ریزرو پولیس فورس یعنی سی آر پی ایف کی جانب سے سخت رد عمل آیا ہے۔

پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں اپنے ساتھیوں کو کھونے والے سی آر پی ایف نے واضح طورپرکہہ دیا ہے کہ وہ اس حملے کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔

سی آر پی ایف نے دہشت گردوں کو سخت لہجے میں کہا ہے کہ وہ اس گھناؤنے حملے کا بدلہ ضرور لیں گے۔ دراصل جمعرات کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر حملے کی وجہ 41 جوان شہید ہو گئے تھے۔اس کے بعد پورے ملک میں ناراضگی کا ماحول ہے۔

سی آر پی ایف نے ایک ٹویٹ کرکے کہا کہ ہم نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔ ہم پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید جوانوں کوسلام کرتے ہیں اور اپنے شہید بھائیوں کے خاندان والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس گھناؤنے حملے کا بدلہ لیا جائے گا۔ اس ٹویٹ کے ساتھ سی آر پی ایف نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس کے ذریعے اس نے اپنے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

دراصل جمعرات کو سی آر پی ایف کا قافلہ جموں سے سرینگر جا رہا تھا۔اس قافلے میں تقریبا 70 گاڑیاں تھیں اور 2500 جوان شامل تھے۔اسی دوران سامنے سے دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک ایس یو وی کار آئی اور اس نے سی آر پی ایف کی بس میں ٹکر مار دی۔دہشت گرد نے جس گاڑی سے ٹکر ماری تھی، اس میں تقریباً350 کلو دھماکہ خیز مواد تھے۔اس کی وجہ سے دھماکہ اتنا خطرناک ہوا کہ اس میں 41 جوان شہید ہو گئے۔اس واقعہ پر وزیر اعظم مودی نے براہ راست طور پر کہا ہے کہ دہشت گرد بہت بڑی غلطی کر چکے ہیں اور اب انہیں اس کا انجام بھی بھوگتنا ہوگا۔

وزیر داخلہ سنگھ جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک، داخلہ سکریٹری راجیو گوبا، سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل آر آر بھٹناگر، جموں کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ اور دیگر لوگوں نے شہید جوانوں کو چادر عقیدت پیش کی۔ سنگھ نے کہاکہ قوم ہمارے بہادر سی آر پی ایف جوانوں کی قربانی کو نہیں بھولے گی۔ میں نے پلوامہ کے شہیدوں کو اپنی آخری خراج تحسین پیش کی ہے۔ قربانی ضائع نہیں ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...