خواتین کا عالمی دن، دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th March 2019, 1:21 AM | عالمی خبریں |

لندن:08 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے متعدد ممالک میں خواتین کے حقوق کے لیے احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ فلپائن میں ہزاروں خواتین نے صدر روڈریکو ڈوٹیرٹے کے خلاف احتجاج کیا کیوں کہ وہ متعدد مرتبہ خواتین مخالف بیانات دے چکے ہیں۔ اسپین میں صنفی مساوات کے حق میں ہزاروں خواتین احتجاجی ریلیوں میں شریک ہوئیں۔ اسی طرح جرمن دارالحکومت برلن میں بھی ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی۔ کمبوڈیا کی حکومت نے ایسی کوئی بھی ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرائسٹ چرچ سانحہ: نیوزی لینڈ میں فوجی طرز کے ہتھیاروں پر لگی پابندی

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں نیم خود کار ہتھیار اور اسالٹ رائفلوں پر پابندی دی گئی ہے۔ حال ہی میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے کے پیش نظر نیم خود کار ہتھیاروں اور اسالٹ رائفلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈونیشیا میں سیلاب اور تودے سے مرنے والوں کی تعداد 89 ہوئی

  انڈونیشیا کے مشرقی علاقے پاپوا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 89 ہو گئی ہے اور لاپتہ 74 لوگوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ راحت رسانی مہم میں مصروف حکام نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔

پاکستان جیسے دوست ملک سے امریکہ کو ’خارش ‘ ہونے لگی : پاکستان کا ایٹمی پروگرام امریکہ کے لیے بڑا خطرہ ہے: مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اتوار کو ایک انٹرویو میں امریکی سلامتی کو درپیش پانچ بڑے مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے غلط ہاتھوں میں لگ جانے کا خدشہ ان میں سے ایک ہے۔