خواتین کا قومی کمیشن فیس بک کے اشتراک سے60ہزار خواتین کوٹریننگ دے گا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 11th August 2018, 1:18 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:10/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)خواتین اوربہبود اطفال کی وزیرمحترمہ مینکا سنجے گاندھی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایاہے کہ خواتین کے قومی کمیشن نے فیس بک اور سائبر پیس فاؤنڈیشن (سائبر سیکورٹی کے تما م پہلوؤں سے متعلق ٹریننگ میں مصروف رانچی اور جھارکھنڈ میں واقع ایک سول سوسائٹی تنظیم) کے اشتراک سے کالج ، یونیورسٹی طالبات کے لئے ڈیجیٹل خواندگی پروگرام شروع کیا ہے۔ پروگرام کا مقصد خواتین میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا ، سائبر جرائم کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ، خواتین کو دستیاب وسائل کے بارے میں صارفین کو مشورہ دینا ، مسائل کو روکنا اور یہ کہ اس طرح سے جرائم سے کیسے نمٹا جائے ، وغیرہ ہے۔ ڈیجیٹل خواندگی پروگرام کا مقصد انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور ای میل کے محفوظ استعمال کے سلسلہ میں بھارت کے بڑے شہروں میں یونیورسٹیوں کی 60 ہزار خواتین کو ٹریننگ دینا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گجرات کیس:مودی اور امت شاہ کو بہار میں انتخابی مہم نہیں کرنے دیں گے: کانگریس 

گجرات معاملے کو لے کر بہار کی سیاسی فضا گرمائی ہوئی ہے۔ جہاں ایک طرف بی جے پی، کانگریس پر بہار کے لوگوں کے خلاف ہوئے تشدد کے لئے ذمہ دار بتا رہی ہے، وہیں اب کانگریس نے اپنے تیور تیکھے کر دیئے ہیں۔