ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم ارجینٹینا سے ہارگئی

Source: S.O. News Service | Published on 17th July 2017, 8:56 PM | اسپورٹس |

جوہانس برگ، 17/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو خواتین ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل میں آخری گروپ میچ میں دنیا کی تیسرے نمبر کی ٹیم ارجنٹائن نے 0.3سے شکست دی۔ارجینٹینا کے لیے روشیو سانچیس(دوسرے منٹ) ماریا گراناٹو(14ویں)اور نول بریونیوو(25ویں منٹ)نے گول کئے،وہیں ہندوستانی ٹیم ایک بھی گول نہیں کر سکی۔ارجینٹینا نے دوسرے ہی منٹ میں روشیو کے گول کی مدد سے سبقت بنا لی تھی،ہندوستانی گول کیپر سویتا نے آغاز سے ہی کئی گول بچائے،اس نے پہلا شاٹ بچایا لیکن روشیو نے دوسرے شاٹ پر گول کر دیا۔ہندوستانی ٹیم برابری کا گول کرنے کے قریب پہنچی،جب نمیتا ٹوپو کے پاس پر وندنا کٹاریا نے اٹیک کیا، لیکن مخالف گول کیپر نے اسے کامیاب نہیں ہونے دیا،سویتا نے پہلے 15منٹ میں چار گول بچائے۔ارجینٹینا نے پہلا پنالٹی کارنر چھٹے منٹ میں حاصل کیا لیکن ہندوستان نے اس پر گول نہیں ہونے دیا۔ماریا گراناٹو نے 14ویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا کو 2.0سے سبقت دلادی۔ہندوستان کو 23ویں منٹ میں پنالٹی کارنر ملا،لیکن رانی کے شاٹ کو مخالف گول کیپر نے بچا لیا۔ارجینٹینا کو 25ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک ملا،جسے نوئل نے گول میں تبدیل کردیا۔ارجینٹینا کو 34ویں منٹ میں لگاتار پنالٹی کارنر ملے،لیکن ہندوستانی گول کیپر رجنی ای نے اسے بچا لیا،ہاف ٹائم کے بعد سویتا کی جگہ رجنی نے گول کیپنگ کا ذمہ سنبھالا تھا۔آخری کوارٹر میں ہندوستانی ڈفینیڈروں نے ارجینٹینا کو کوئی گول نہیں کرنے دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...