کنداپور میں مندر میں پوجا کے دوران خواتین کی ٹولی نے زیورات اُڑا لئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd April 2017, 1:03 AM | ساحلی خبریں |

کنداپور21؍اپریل (ایس او نیوز) یہاں سے قریب آنے گُڈّے میں واقع ونائیکا ٹیمپل میں پوجا کے لئے آئی ہوئی ایک خاتون کی بیگ سے نامعلوم خواتین کی ٹولی نے سونے کے زیورات اڑا لئے اور پوری ٹولی اطمینا ن کے ساتھ کار میں بیٹھ کر فرارہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ بنگلورو کی جیوتی نامی ایک خاتون کولّور میں اپنے رشتے دارکے یہاں شادی میں شرکت کے لئے آئی ہوئی تھی۔جب وہ آنے گڈے کے ونائیکا مندر پہنچی اورپوجا کے بعد آرتی لے رہی تھی،کہ اس دوران چار اجنبی خواتین پر مشتمل ایک ٹولی اس کی بیگ کا زِپ کھولتے ہوئے اس میں موجود ۲ سونے کی چین، ایک نیکلیس اور ایک سونے کی چوڑی پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد کار میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

جیوتی کی شکایت درج کرنے کے بعد پولیس نے مندر کے سی سی کیمرے کا فوٹیج چھان مارا تو جس کار میں لٹیری خواتین فرار ہوئی تھیں، اس کا رجسٹریشن نمبر کا پتہ چل گیا۔اس ثبوت کو بنیاد بنا کر پولیس نے اپنی تحقیقات تیز کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...