بھٹکل سرکاری اسپتال میں ’’یومِ خواتین ‘‘ کا پروگرام : عورتیں جدوجہد سے اپنا حق حاصل کریں: ڈاکٹر سویتا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th March 2019, 7:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:9 ؍مارچ (ایس او نیوز) خواتین بھگوان کی مخصوص تخلیق ہیں، برابری کے لئے ہمیں مردوں سے لڑنا ضروری نہیں ہے، البتہ خواتین جدوجہد کے ذریعے اپنا حق کریں۔ بھٹکل تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا بھٹ نے ان خیالات کااظہار کیا۔

وہ یہاں جمعہ کو تعلقہ اسپتال میں یومِ خواتین پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم معاشرے میں دیکھتے ہیں کہ ایک مرد کو  گردے میں بڑھا ہوا  صرف 3ملی میٹر کا پتھر باہر نکالناممکن نہ ہوکر شدید درد میں مبتلا رہتا ہے، لیکن 3کے جی وزنی بچے کو جنم دینے کی زبردست طاقت عورتوں کو حاصل ہے۔ عورت کس طرح مردوں سے اعلیٰ ہے اس کے لئے یہ ایک مثال کافی ہونے کی بات کہی۔ محکمہ صحت عامہ کی گایتری نے پروگرام کاافتتاح کیا۔ اس کے بعد اسپتال کے عملے کے لئے خصوصی دلچسپ پروگرام ہوئے۔ میٹنگ میں اسپتال کے ڈاکٹرس ڈاکٹر کملا، ڈاکٹر شرتی، ڈاکٹر وانی ، ڈاکٹر جناردھن، ڈاکٹر ستیش ، ڈاکٹر لکشمیش، ڈاکٹر دینکر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

شہر بھر میں پانی سپلائی کرنے پر مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین نے کی بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی خوب پذیرائی؛ اللہ کی مخلوق کو فائدہ پہونچانے والے لوگ ہی اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ترین؛ مقررین کا اظہار خیا

شدت کی گرمی  اور روزہ کی حالت میں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں پانی سپلائی کرنے  پر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داروں  کی زبردست پذیرائی اور ستائش کرتے ہوئے  آج جمعرات شام کو یہاں  مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی طرف سے   خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا اور فیڈریشن کے صدر ...

کاروار: ایس ایس ایل سی میں ناکام ہونے والوں کے لئے 21 جون سے ہوگا سپلیمنٹری امتحان

ایس ایس ایل سی میں ناکام ہونے والے طلبا و طالبات کے لئے مورخہ 21 جون سے 28 جون کے لئے سپلیمنٹری امتحانات منعقد کئے گئے ہیں  اور   متعینہ مدت میں  امتحانی مراکز کے 200 میٹر تک کے  دائرہ میں  امتناعی احکامات دفعہ 144 جاری کئے گئے ہیں، اس بات کی اطلاع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش ...