میگھالیہ میں خواتین ووٹروں کی تعداد زائد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2018, 12:47 PM | ملکی خبریں |

شیلانگ،10؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میگھالیہ میں ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی صورت میں خواتین نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ریاست میں 50. 4 فیصدخواتین ووٹر ہیں۔چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) ایف آر کھارکونگر نے بتایا کہ کل شائع ہوئی ووٹر لسٹ میں18,30,104ووٹروں کے نام ہیں جن میں سے 9,23,848خواتین ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میگھالیہ کے مختلف حصوں سے دعووں اور اعتراضات پر غور کرنے کے بعد آخری فہرست جاری کی گئی ہے۔ ریاست میں اس سال کے پہلے ششماہی میں اسمبلی انتخابات ہونا ہے۔سی ای او نے بتایا کہ موجودہ اسمبلی کی مدت چھ مارچ کو ختم ہو رہی ہے اور الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے سے پہلے آخری تیاریاں کر رہا ہے۔کھارکونگر نے بتایا کہ ووٹر لسٹ میں کل 8,276نام ہٹائے گئے اور6,645درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ریاستی حکومت کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق32لاکھ کی آبادی والے میگھالیہ میں خواندگی کی شرح 74.4 فیصد ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...