لندن دہشت گردی سے خوف زدہ خاتون دریا میں کود پڑی

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2017, 8:28 PM | عالمی خبریں |

لندن،24مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دہشت گردی کے واقعے کے دوران ایک خاتون نے اپنی جان بچانے کے لیے’ویسٹ منسٹر‘ پل سے دریائے ٹیمز میں چھلانگ لگا دی۔ تفصیلات میں پتا چلا کہ ہے دریا میں چھلانگ لگانے والی خاتون رومانیہ کی ایک انجینیر ہیں جو اپنے منگیتر انجینیر ’اینڈری بورناز کی سالگرہ میں شرکت کے لیے لندن آئی تھیں۔
اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق دریا میں چھلانگ لگانے والی رومانوی خاتون کی شناخت ’انڈریا کریسٹیا‘ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 29 سال ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق جب اس نے دریائے ٹیمز میں چھلانگ لگائی تو کچھ لوگ اسے دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے اسے دریا سے نکال کر’سانٹ ٹومس‘ اسپتال منتقل کیا ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون نے دیکھا کہ جب ایک کار راہ گیروں کو دانستہ طور پرکچل رہا ہے تو وہ دوڑ کر ویسٹمنسٹر پل پر چڑگئیں جہاں سے خود کو بچانے کے لیے چھلانگ لگا دی۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ دہشت گرد نے کریسٹیا کی گاڑی سے اپنی گاڑی ٹکرا دی تھی جس کے نیتجے میں وہ بہت خوف زدہ ہوئی اور اپنی جان بچانے کے لیے دریا میں کود پڑی۔
برطانیہ اور رومانیہ کے بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون نے دریائے میں غلطی سے چھلانگ لگائی تاہم سامنے آنے والی ایک فوٹیج میں یہ تاثر غلط ثابت کیا۔ فوٹیج میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ خاتون نے دہشت گردوں سے خوف زدہ ہو کراپنی جان بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگائی تھی۔ کئی عینی شاہدین نے بھی اس بات کی گواہی دی کہ خاتون غلطی سے دریا میں نہیں گرے بلکہ وہ دہشت گردوں کے حملے سے خوف زدہ تھی۔رومانیہ کے Digi24 TV کے مطابق ایک حملہ آور نے اپنی گاڑی خاتون کی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں وہ بہت زیادہ خوف زدہ ہوئی تھی اور اس نے اپنی جان بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی تھی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...