قتل کے شک میں بھیڑ نے خاتون کو برہنہ گھمایا، آر جے ڈی لیڈر سمیت چھ گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2018, 11:36 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھوجپور،21؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کے بھوجپور ضلع میں نوجوان کے قتل کے بعد خاتون کو برہنہ کرنے کے معاملہ میں پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں راشٹریہ جنتا دل لیڈر کوشل کشور یادو سمیت چھ لوگوں کو گرفتاری کر لیا ہے۔ تمام ملزمین کی گرفتاریاں بہیاں کے جموعا گاوں سے ہوئی ہے۔

واضح ہو کہ پیرکی شام ریلوے ٹریک کے پاس ایک نوجوان کی لاش ملنے سے ناراض گاوں والوں نے غصہ میں آکر بہیاں کی کئی دکانوں اور گاڑیوں میں آگ زنی کی۔ ناراض گاوں والوں نے قتل کے الزام میں ریڈ لائٹ علاقہ کی ایک خاتون کو بھی پیٹنے کے بعد برہنہ گھمایا تھا۔ واقع ضلع کے بہیاں تھانا علاقہ کے بہیا اسٹیشن کا ہے جہاں نوجوان کی لاش ملی۔

نوجوان کے قتل میں ایک خاتون کی شمولیت کے شک میں ناراض گاوں والوں نے بیچ بازار  اسے برہنہ کر دیا۔ وہ عورت رو رو کر اپنی بے گناہی کا ثبوت دے رہی تھی لیکن نازاض گاوں والے کچھ بھی سننے کو راضی نہیں ہوئے۔

گاوں والوں کا الزام ہے کہ نوجوان کا قتل کر کے ریلوے ٹریک کے پاس جان بوجھ کر پھینک دیا گیا ہے۔ وہیں دوسری جانب مقتول وملیش ساو کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ وملیش امتحان دینے آیا تھا۔ اسے دو لوگوں نے جان سے مار کر ریلوے ٹریک کے پاس پھینکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اورنگ آباد اور ممبرا سے گرفتار مسلم نوجوانوں کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا، چارج شیٹ عدالت میں داخل ہونے کے بعد ضمانت پر رہائی کی کوشش کی جائے گی: گلزار اعظمی

مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور ممبئی سے قریب مسلم آبادی والے ممبرا سے گرفتا ۹؍ مسلم نوجوانوں کو آج اورنگ آباد کی خصوصی یو اے پی اے عدالت نے عدالتی تحویل میں دیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ،

بھٹکل میں تحصیلدار کے حکم پر ہیلتھ انسپکٹر نے ضبط کئے سمندری سیپیں؛ جانچ کے لئے مینگلور روانہ؛ خرید وفروخت پر لگائی پابندی

تعلقہ بھر میں سمندری سیپیاں کھانے سے بیمار پڑنے کے معاملات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے تعلقہ انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے طور پر  ان سیپیوں کی خرید وفروخت پر بھٹکل میں پابندی عائد کردی ہے ۔ اس تعلق سے آج پیر کو جیسے ہی سمندری سیپیاں بھٹکل مچھلی مارکٹ میں پہنچی، میونسپل ہیلتھ ...

بھٹکل کارگیدے مسجد مزمل کے سامنے سڑک کی تعمیر کو لے کر علاقہ کے عوام کی رکن اسمبلی سنیل نائک سے ملاقات

  کارگیدے مسجد مزمل کے سامنے پکی سڑک کی  تعمیر کو لے کر علاقہ کے عوام نے بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک سے ملاقات کی اور سڑک کی خستہ حالی  سے اُنہیں واقف کراتے ہوئے  اوپری حصہ کی طرف زیرتعمیر سڑک کو آگے بڑھاتے ہوئے مسجد مزمل اور اس سے نیچے تک توسیع دینےکی اپیل کی۔