کمٹہ میں بس کی بائک سے ٹکر؛ خاتون کی موقع پر موت، شوہر زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th September 2018, 12:19 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ 7/ستمبر (ایس او نیوز)  تعلقہ کے باڈ  نامی مقام پر بس نے ایک بائک کو ٹکر ماردی،اور ٹکر لگتے ہی  بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار خاتون نیچے گر کربس کے  پہیہ کی زد میں آنے سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ آج جمعہ صبح قریب 8:30 بجے پیش آیا۔

مرنے والی خاتون کی شناخت مریم بی شیخ (50) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں اس کے شوہر کو بھی چوٹ لگی ہے جس کی شناخت  مغل احمد (53) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔یہ لوگ کمٹہ کے بِرکوڈی کے رہنے والے تھے۔

 ذرائع کے مطابق  یہ دونوں بائک پر سوار مچھلیاں خریدنے کے لئے سڑک کے کنارے رُکے ہوئے  تھے  کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والی بس ان کی بائک کو چھوگئی،  بس کو چھوتے ہی بائک گرگئی اور  خاتون بس کے پہیے کے نیچے گرپڑی اور پل بھر میں پہیہ اُس کے اوپر سے گذرنے کی وجہ سے  اُس نے وہیں دم توڑ دیا۔ ٹکر لگنے سے مغل احمد بھی نیچے گرپڑا، اس کے پائوں کو چوٹ لگی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سرکاری بس، کمٹہ بس اسٹائنڈ سے اگناشنی قصبہ جارہی تھی کہ اندرونی راستہ پر باڈ نامی مقام پر یہ حادثہ پیش آیا۔عوام نے بس ڈرائیور پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈرائیور کی لاپرواہی سے ایک خاتون کی جان چلی گئی ہے۔

مہلوک خاتون کی نعش کو کاغذی کاروائیوں کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے کمٹہ سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے،مغل احمد کو دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔

کمٹہ پولس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے حادثے کی چھان بین شروع کردی  ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...