بھٹکل میں راہ چلتی خاتون سے لاری کی ٹکر؛ خاتون شدید زخمی، مینگلور شفٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th January 2019, 8:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12/جنوری (ایس او نیوز) یہاں  سکینڈ پٹرول پمپ کے قریب ایک  راہ چلتی خاتون سے لاری  کی ٹکر میں  خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے بھٹکل سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد مینگلور پرائیویٹ اسپتال میں شفٹ کیا گیا ہے۔

زخمی خاتون کی شناخت بھٹکل جامعہ آباد کی رہنے والی آمنہ ڈڈّی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ خاتون ایک ڈاکٹر کے پاس معائنہ کرنے  کے لئے جامعہ آباد سے سکینڈ پٹرول پمپ کے قریب واقع ایک کلینک جارہی تھی کہ اس دوران ایک ٹپر لاری اس سے ٹکراگئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوری اُسے سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں سے زائد علاج کے لئے مینگلور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: عوامی مطالبات پر شرالی میں30 میٹر کے بجائے 45 میٹرپر ہائی وے تعمیر ہوگی، مرکزی وزیر ہیگڈے کی یقین دہانی

شرالی میں عوامی مطالبات کے مطابق ہی 45میٹر کی توسیع کے ساتھ قومی شاہراہ ،فلائی اوور کی تعمیر کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جانے کی مرکزی وزیر اننت کمارہیگڈے نے جانکاری دی۔

بھٹکل میں 24جنوری کو اتی کرم داروں کی اہم میٹنگ

فاریسٹ اتی کرم داروں کے مسائل ابھی جوں کے توں باقی رکھتے ہوئے کوئی حل نکل نہیں آنے پر 24جنوری کی صبح 30-10 بجے بھٹکل تعلقہ اتی کرم داروں کی میٹنگ انعقاد کئے جانے کی بھٹکل تعلقہ فاریسٹ اتی کرم ہوراٹ سمیتی کے صدر راما موگیر نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

بھٹکل تعلقہ کے استاد ریاستی سطح کے برجستہ تقریری مقابلے میں اول

کرناٹکا حکومت تعلیمات عامہ کے زیرا ہتمام بنگلورو میں اساتذہ کے لئے منعقدہ ریاستی سطح کے برجستہ تقریری مقابلے میں تعلقہ کے سرکاری ہائر پرائمری اسکول کوڈسولو کے استاد پرمیشور نائک مرڈیشور اسٹیٹ لیول پر اول انعام کے حق دار بنے ہیں۔

ہم بے قصور تھے، مگر وہ ہماری زبان سمجھنے سے قاصر تھے، ایرانی حراست سے رہا ہونے کے بعد ماہی گیروں کا بھٹکل میں والہانہ استقبال

دبئی سمندر میں ماہی گیر ی کے دوران ایرانی پولیس کی تحویل میں رہنے کے بعد واپس لوٹنے والے کمٹہ اور بھٹکل کے ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ان کے لئے سب سے بڑا مسئلہ زبان کا تھا۔ ایرانی افسران ان کی زبان سمجھ نہیں رہے تھے ۔ اور ایرانی سمندری سرحد پار نہ کرنے کا یقین دلانے کے باوجود وہ لوگ ...

منڈگوڈ کی تبّتی کالونی میں فلمی انداز کا ڈاکہ۔ لاکھوں روپے نقد اورزیورات اڑا لے گئے لٹیرے

منڈگوڈ تعلقہ کی تبّتی کالونی میں سنیچر کے دن رات کے وقت فلمی انداز میں ڈاکہ ڈالا گیا جس میں گھر کے مالکان کو رسی سے باندھنے کے بعدلٹیروں نے گھر میں موجود 7لاکھ روپے نقد اور 4لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کردیا گیا۔