چنئی میں برقع پوش خواتین نےمسجدکے امام کو زندہ جلادیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th August 2018, 11:57 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چنئی،30؍اگست(ایجنسی)تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں حیران کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں چندبرقع پوش خواتین نے مسجد کے امام کو زندہ جلادیاہے۔چنئی کے علاقہ تریپولین میں بڑی مسجد کے سامنے واقع دفتر میں پیرکی رات تقریباً8بجے امام مسجد سید فجرالدین بیٹھے ہوئے تھے کہ چند برقع پوش خواتین وہاں داخل ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک نے فجرالدین پر اچانک کیمیکل حملہ کیا اور انھیں نذرِ آتش کر دیا۔ واقعہ کو انجام دینے کے بعد وہ خواتین فرار ہو گئیں۔ پولیس کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ’’پیر کی شب تقریباً 8 بجے 5 خواتین کے ساتھ ملزمہ بھی برقع پہن کر فجرالدین کے دفتر پہنچی۔ جب دیگر خواتین فجرالدین سے بات کر رہی تھیں تبھی ملزمہ خاتون نے ان کے اوپر ایک کیمیکل پھینک کر اس میں آگ لگا دی۔‘‘

پولیس مزید بتاتی ہے کہ ’’سید فجرالدین کو آگ لگانے کے بعد خاتون وہاں سے بھاگنے لگی۔ اس دوران امام کے ایک دوست نے ملزمہ کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ نکلی۔‘‘اس واقعہ میں امامِ مسجد بری طرح جھلس گئے تھے جنھیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لانے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔

تریپولن پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے ۔تاہم ہنوز قصوروار خاتون کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس خاتون کی شناخت اور قتل کی وجہ بھی تلاش کر رہی ہے۔ اس واقعہ کی تفتیش کرنے میں مصروف پولیس ٹیم کا کہنا ہے کہ جس طرح سے واقعہ کو انجام دیا گیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قتل منصوبہ بند تھا۔جانچ ٹیم میں شامل ایک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ’’جس بلڈنگ میں امام کا دفتر ہے اسی میں دکان چلانے والے 61 سالہ مانی نے واقعہ کے بعد خاتون کا پیچھا کر کے اسے پکڑ لیا تھا لیکن وہ انھیں دھکا دے کر بھاگ گئی۔ اس کے بعد مانی نے تریپولین پولیس کو واقعہ کے بارے میں مطلع کیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے دیکھا کہ امام کے دفتر کا کچھ حصہ بھی خاکستر ہو گیا ہے۔‘‘معاملے کی جانچ کر رہے ایک افسر نے بتایا کہ جس طرح خاتون امامِ مسجد کو جلا کر پیدل بھاگی ہے، اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آس پاس کہیں کوئی گاڑی اس کا انتظار کر رہی ہوگی۔ یہ سب کچھ منصوبہ بند معلوم ہو رہا ہے۔ زخمی حالت میں اسپتال پہنچے سید فجرالدین کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے مہلوک کی حالت کے بارے میں پولیس کو بتایا کہ ان کے جسم پر پٹرول اور کیروسین کا کوئی نشان نہیں ملا ہے۔ یہ پتہ لگانے کے لئے کہ امام پر کون سا کیمیکل پھینکا گیا، امام کے کپڑوں اور جائے وقوع سے ملی کچھ چیزوں کو ٹسٹ کے لئے فورنسک لیب بھیج دیا گیا ہے اور پولیس تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے۔ذرائع سے ملنے والی خبر بہت زیادہ واضح نظر نہیں آرہی ہے کیوں کہ امام مسجد کے دفتر میں داخل ہونے والی تقریباً5برقع پوش خواتین کی بات سامنے آرہی ہے جس میں سے ایک نے واقعہ کو انجام دیا تووہاں موجود4خواتین کو ن تھیں اور وہ کیا کرنے آئی تھیں ؟وہ واقعہ کے بعد کہاں چلی گئیں؟۔پولیس اس معاملہ میں کیا دیگر خواتین کی تلاش کررہی ہے؟۔یہ سوالات حل طلب ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...