مینگلور میں زچگی کے بعد خاتون کی موت۔ لاش کی آخری رسومات کے لئے مائیکے اور سسرال میں تنازعہ۔ پولیس کی مداخلت سے مسئلہ ہوا حل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st August 2018, 7:46 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو31؍اگست ( ایس او نیوز) لیڈی گوشن اسپتال میں آپریشن سے زچگی کے بعد مزید علاج کے لئے وینلاک اسپتال میں داخل کی گئی خاتون دپیکا اچاریہ کی موت نے مائیکے اور سسرال میں اس وقت ایک تنازعہ کھڑا کردیا جب لاش کو اسپتال سے اپنی تحویل میں لینے کا موقع آیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق دپیکا کے شوہرپرکاش اچاریہ اور اس کے گھر والوں نے لاش کو آخری رسومات ادا کرنے کے لئے مائیکے والوں کے حوالے کرنے کے لئے یہ شرط رکھی کہ جب تک اس کے جسم پر موجودزیورات انہیں واپس لوٹائے نہیں جاتے تب تک وہ لاش کو تحویل میں لینے کے کاغذات پر دستخط نہیں کرے گا۔یا پھر سسرال والے ہی آخری رسومات انجام دیں گے۔ اور اپنی شرط منوانے کے لئے پرکاش اچانک لاپتہ ہوگیا۔

کہاجاتا ہے کہ ساڑھے سات مہینے کی حاملہ دپیکا خصوصی رسم ادا کرنے کے بعد 23اگست کو زچگی کے لئے موڈبیدری میں واقع اپنے ماں باپ کے گھر آئی تھی۔ پھر اچانک حمل سے متعلقہ مسئلہ پیداہوجانے پر 25اگست کوموڈبیدری کے ایک نجی اسپتال میں اسے داخل کیا گیا۔ وہاں سے اسی دن اس کو لیڈی گوشن اسپتال میں منتقل کیا گیاجہاں اس کی حالت دیکھتے ہوئے سیزیرین آپریشن کے ذریعے ایک مرد بچے کی ڈیلیوری کی گئی، اور مزید علاج کے لئے دیپکا کو وینلاک اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ 28اگست کو وینلاک اسپتال میں ہی دیپکا کی موت واقع ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی مائیکے اور سسرال والوں کے بیچ تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ دونوں طرف کے حامی اسپتال میں جمع ہوگئے اور زبردست تکرار شروع ہوگئی۔

پانڈیشور پولیس کو جب اس واقعے کا علم ہواتو اس نے اسپتال پہنچ کرسب سے پہلے وہاں پر موجود ہجوم کو منتشر کیا ۔پھر دونوں خاندانوں کے کچھ ذمہ داروں کو پولیس اسٹیشن لے جاکر سمجھانے بجھانے کا کام کیا۔پانڈیشور پولیس انسپکٹر سائی ناتھ نے بتایا کہ اس مسئلے کو باہمی گفت و شنید سے حل کرلیاگیا اور اس کے بعد29اگست کی شام کو دپیکا کی لاش آخری رسومات کے لئے اس کے سسرال والوں کے حوالے کی گئی۔

دیپکا کے گھر والوں نے بتایا ہے کہ دپیکا نے جس بچے کو جنم دیاتھا وہ فی الحال اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ اور دپیکا کے شوہر نے بچے کو اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...