سنبھل:آبروریزی کرنے کی کوشش ہوئی ناکام، 4دبنگوں نے خاتون کو زندہ جلایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2018, 11:30 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سنبھل ،15جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے سنبھل میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں گاوں کے دبنگوں نے خاتون کے ساتھ عصمت دری کرنیکی کوشش کی۔ وہیں عصمت دری میں ناکام ہونے کے بعد حیوانوں نے خاتون کو زندہ جلا دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد سے علاقے میں دہشت کاماحول ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے ملزمین کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس ملزمین کی تلاش میں چھاپہ ماری کررہی ہے۔ واقعہ راج پورا تھانہ کے پاٹھک پور گاوں کا ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ گاوں کے ہی چار بدمعاش نوجوان آئے دن خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیا کرتے تھے۔

جمعہ کو خاتون نے ان دبنگوں کی چھیڑ خانی کی مخالفت کی، تو ان کے درمیان بحث ہوگئی تھی۔ اسی بات کو لے کر ان نوجوانوں نے پہلے تو خاتون کے گھر میں گھس کر مارپیٹ کی اور پھر اسے گھر سے اٹھاکر لے گئے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون کے ساتھ عصمت دری میں ناکام ہونے پر ان لوگوں نے اس جھونپڑی کو ہی آگ کے حوالے کردیا، جس میں انہوں نے خاتون کو بند کررکھا تھا۔

ہلاک ہونے والی خاتون کی 6 سال کی معصوم بچی تھی۔ وہیں اس کا شوہر دہلی میں رہ کر کام کرتا ہے۔ فی الحال حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور فارنسک ٹیم نے جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ خاتون نے ڈائل 100 کو کئی بار فون کرکے مدد مانگی تھی، لیکن فون نہیں اٹھا، جس کا نتیجہ تھا کہ دبنگوں نے کھلے عام خاتون کو زندہ جلا دیا۔ پولیس حادثہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ پولیس کے افسران کا دعویٰ ہے کہ ملزمین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔