دوائی لینے آئی 26 سالہ بیوہ کا اغوا کرکے کیا ریپ ، دو نوجوانوں پر معاملہ درج
ریواڑی،18؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریواڑی کے کوسلی سے ضلع کے پولی گاؤں میں موتی جھارے کی دیسی دوائی لینے کیلئے آئی ایک بیوہ خاتون کا پہلے دو نوجوانوں نے اغوا کیا اور اس کے بعد کھیتوں میں لے جاکر اس کی عصمت دری کی۔ متاثرہ نے اس کی شکایت اتوار کی شام کو مہیلا تھانہ میں کی۔ پولیس نے اس پر پولی گاؤں کے ہی دو نوجوانوں کے خلاف اغوا اور اجتماعی عصمت دری کا معاملہ درج کیا ہے۔ پولیس ملزموں کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔
بتادیں کہ 15 ستمبر کوہوئی پیش آئے اس واقعے میں ریواڑی ضلع کے کوسلی میں رہنے والی ایک 26 سالہ بیوہ خاتون نے پولیس کو دئے بیان میں بتایا کہ 15 ستمبر کو گھر سے وہ موتی جھارے کی دیسی دوا لینے کیلئے اڈے پر پہنچی تو گاؤں کے دو نوجوان ستپال لیلا نے اسے زبردستی بائک پر بیٹھا لیا۔ اس کے بعد وہ اسے کھیتوں میں لے گئے۔
جہاں پر ستپال نے اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔ اس دوران لیلا نے بھی اس کی مدد کی۔ خاتون پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف اغوا و اجتماعی عصمت دری کا معاملہ درج کیا ہے۔ ڈی ایس بھی رام بھجن نے کہا کہ معاملے کی شکایت ملتے ہی کیس درج کر لیا گیا تھا اور اس کی پوری گہرائی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔